Bharat Express

قومی

آئی ایس ایس ایف کے صدر لوسیانو راسی اور ان کی اہلیہ لارا راسی پیر کے روز بھوپال پہنچے۔ کھیل اور نوجوان امور کے وزیر یشودھرا راجے سندھیا نے بھوپال ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد بہنوں کی فلاح و بہبود ہے۔ بہنوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ  ہو تو بھائی کی زندگی کامیاب ہوتی ہے۔

Yogi Government on Madrasas: اقلیتی امور کے وزیر دھرمپال سنگھ نے بتایا کہ جن مدارس میں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں گی جو کہ ملک کے لئے یا بچوں کے مستقبل کے لئے خطرناک ہیں، ان پر کارروائی کی جائے گی۔

UP News: یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو مسلسل آوارہ جانوروں کے موضوع پر یوگی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس کو لے کر انہوں نے حال ہی میں اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران بھی آواز اٹھائی تھی۔

سمیر وانکھیڑے کے ذریعہ آرایس ایس کے کئی سینئر لیڈران کے ساتھ ان کی کل ناگپور میں ہوئی ملاقات نے سیاست میں انٹری کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت پہنچائی ہے۔ وہ 2024 لوک سبھا الیکشن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

مودی نے کہا، اسی لیے ہم نے یہ پہل کی ہے۔ ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری ہماری باہمی جمہوری اقدار اور بین الاقوامی فورمز پر قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔ کشیدا نے ہندوستانی سرزمین پر آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا۔

یوپی پولیس نے اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا، جس نے عتیق احمد کے بیٹے اسد کو بھاگنے کے لئے کار مہیا کرائی تھی۔

پنجاب پولیس اب تک امرت پال کے 112 حامیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ امرت پال کی تلاش میں پولیس نے اتوار کو فلیگ مارچ کیا اور ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کی۔ پ

گزشتہ ماہ ہی امرت پال کے حامیوں نے اجنالا پولیس اسٹیشن پر حملہ بول دیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس پر سوال اٹھنے لگے تھے۔

اکھلیش کے حکومت میں آنے کے بعد پارٹی کے بیشتر سینئر لیڈروں اور اکھلیش یادو کے درمیان کشمکش بڑھنے لگی۔ جس میں شیو پال یادو، اعظم خان اور امر سنگھ شامل تھے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اکھلیش کا دور کم چلا، شیو پال اور اعظم خان زیادہ۔