کیرلا کے گورنر عارف محمد خان۔ (فائل فوٹو)
Kerala Governor in Kaushambi UP: اترپردیش (یوپی) کے کوشامبی ضلع میں بدھ (24 مئی) کو کیرلا کے گورنرعارف محمد خان پہنچے۔ یہاں وہ سید سراواں واقع مدرسہ جامعہ عارفیہ میں سنت سارنگ کانونٹ اسکول کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرشامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اسکولوں میں حجاب پہننے سے متعلق بیان دیا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ اسکولوں کو اپنی یونیفارم طے کرنے کا اختیار ہے۔ وہ انفرادی طورپرکسی پر کوئی پابندی نہیں لگا رہے ہیں۔
عارف محمد خان نے چائل تحصیل علاقے کے سیسد سراوا گاؤں واقع مدرسہ جامعہ عارفیہ میں سنت سارنگ کانونٹ اسکول کا افتتاح کیا۔ یہاں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے پاس علم اورادب نہیں ہے۔ وہ ماں باپ کے ہوتے ہوئے بھی یتیم ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہونہار طلباء کو اعزاز سے سرفراز کیا۔
#WATCH | …”Schools have the right to decide their uniforms. They’re not bringing any restriction on any individual…”: Kerala Governor Arif Mohammed Khan on Hijab in schools (24/05) pic.twitter.com/Pv55oFqvqR
— ANI (@ANI) May 25, 2023
گورنر کو دیا گیا گارڈ آف آنر
کوشامبی آمد پر سب سے پہلے کیرلا کے گورنرکو گارڈ آف آنرسے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدرسہ واقع درگاہ بابا عارف صفی کی مزار پر گل پوشی کی۔ انہوں نے مدرسے میں سنت سارنگ کانونٹ اسکول کا افتتاح کیا تھا۔
گورنرنے کہی یہ بڑی بات
عارف محمد خان نے کہا کہ یہاں پر پہلے سے ہی تعلیم دینے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اب کانونٹ اسکولوں میں انگلش-ہندی کے ساتھ سنسکرت بھی پڑھائی جائے گی۔ اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔ کیرلا میں آرایس ایس پر پابندی لگانے پرانہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے۔ جمہوریت میں سب کو بولنے کا اختیارہے۔ اس میں کسی کو پریشانی کیوں ہوتی ہے۔
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پرکیا یہ دعویٰ
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر کئی سیاسی جماعتوں کے شامل نہ ہونے پر عارف محمد خان نے کہا کہ ٹھیک ہے، ہرکسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، جو بھی عوامی زندگی میں ہیں۔ آخر میں اس ملک کے لوگ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔ اسکولوں میں حجاب پرگورنرنے کہا کہ طلبا وطالبات کا ڈیسنٹلی ڈریس ہونا چاہئے۔ لوگوں پر پابندیاں لگانا صحیح نہیں ہے۔ سب کی اپنی اپنی مرضی ہے۔ اسکولوں کو حق ہے کہ وہ اپنا یونیفارم طے کرسکیں۔