اسرو 29 مئی کو NavIC سیٹیلائٹ لانچ کرے گا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔ اسروسیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ کا اگلا ایڈیشن 29 مئی کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کرے گا۔ بھارت اس کے ذریعہ اپنے ملکی نیوی گیشن سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ سیٹلائٹ کو ہندوستان جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی) کے ساتھ 29 مئی کو صبح 10.42 بجے لانچ کرے گا۔
واضح رہے کہ نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ کا وزن تقریباً 2232 کلو گرام ہے۔ این وی ایس دوسری جنریشن کے سیٹیلائٹس میں سے پہلا سیٹیلائٹ ہے، جسے انڈین کانسٹیلیشن کے لئے لانچ کیا جا رہا ہے۔ نیویگیشن سیٹلائٹ ‘نَیوآئی سی’ سیٹیلائٹ کا استعمال ہندوستان اپنےعلاقائی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ نیویگیشن سیٹلائٹ کو جی ایس ایل وی کے ذریعہ جیو سنکرونس ٹرانسفرآربٹ میں بھیجا جائے گا۔
#ISRO to launch 2nd Gen #NAVIC satellite onboard #GSLV Mk2 on 29th May, 2023 at 10:42 AM
NVS-01 will be the 1st of 2nd gen satellites for NAVIC & will boast of an indiginious atomic clock.
The mission #GSLVF12 will put this 2232kg satellite in GEO orbit.#IADN pic.twitter.com/ejb4UoNGKw
— Indian Aerospace Defence News – IADN (@NewsIADN) May 23, 2023
کیا ہے طریقہ کار
دراصل ‘نَیوآئی سی’ ایک علاقائی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم ہے۔ یہ سات سیٹیلائٹس کا ایک گروپ ہے، جو زمین کے اوپرجغرافیائی مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ گراؤنڈ اسٹیشنوں کے ساتوں دن 24 گھنٹے نیٹ ورک کے ساتھ مل کرکام کرتا ہے۔ ‘نَیوآئی سی’ سیٹلائٹس میں آراین ایس ایس-1 اے، آئی آراین ایس ایس-1بی، آئی آراین ایس ایس-1سی، آراین ایس ایس-1 ڈی، آراین ایس ایس-1 ای، آراین ایس ایس-1 ایف اور آراین ایس ایس-1 جی سیٹلائٹ شامل ہیں۔ ‘نَیوآئی سی’ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اسرونے کہا کہ وہ دو خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ معیاری پوزیشن سروس ملک کے ان شہریوں کو فراہم کی جاتی ہے جو اس کے یوزرس ہیں۔ انہیں یہ اسٹینڈرڈ پوزیشن سروس فراہم کراتا ہے۔ وہیں فوج اوراسٹریٹجک مقاصد کے لئے اس سروس کا استعمال کرنے والے یوزرس کو وہ ریسٹرکٹیڈ سروس دیتا ہے۔