Bharat Express

قومی

Buxar News: سال  2020 میں بکسر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑچکے بی جے پی لیڈر پرشو رام چترویدی کی موت کی اطلاع ملتے ہی سیاسی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چینل کے ہیڈ کوارٹر میں سبھی میڈیا اہلکاروں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر سبھی نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے کی پیدائش اترپردیش کے غازی پور ضلع کے شیر پور گاؤں میں 16 جنوری 1982 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں شیر پور اور انٹرنیٹ کالج، محمدآباد میں حاصل کی۔

کسی نے لکھنؤ کی ایک سڑک پر برقعہ پوش خاتون کی تصویر سوئگی بیگ کے ساتھ کلک کی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ یہ تصویر چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئی اور لوگوں نے دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر خاتون کی تعریف کرنا شروع کر دی۔ تاہم کوئی بھی اس بات کا پتہ نہیں لگا سکا کہ یہ خاتون کون تھی کیونکہ تصویر پیچھے سے لی گئی تھی اور اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز دو دنوں تک چلنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے سے قبل میگا روڈ شو کر رہے ہیں۔ یہ روڈ پٹیل چوک سے شروع ہوا ہے۔

آکسفیم کی اس رپورٹ- 'سرائیول آف دی رچسٹ: دی انڈیا اسٹوری' کے مطابق جہاں سال 2020 میں ہندوستان میں ارب پتیوں کی تعداد 102 تھی وہیں 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 166 ہو گئی۔

بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کی مدت ایک سال بڑھائے جانی کی تجویز پیش کی جائے گی، جس پر مہرلگنا یقینی ہے۔ جے پی نڈا کی مدت اسی ماہ ختم ہو رہی ہے۔

اتوار کو نیپال میں گر کر تباہ ہونے والے Yeti Airlines کے طیارے کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ Cerium Fleets کی رپورٹ کے مطابق، تباہ ہونے والا ATR-72 طیارہ کبھی مالیا کی کنگ فشر ایئر لائنز کا حصہ تھا۔

اجمیر شہر کے نیا بازار میں اتوار کو دن دیہاڑے ایک تاجر سے ڈکیتی کے اس واقعے نے تاجروں اور عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تھیلے میں تقریباً 6.5 لاکھ روپے تھے

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ کو 4 دنوں تک ماگھ میلے میں ہی رہنا تھا، لیکن پیر کے روز وہ بکسر میں ہیں اور وہاں سے واپس ماگھ میلے میں لوٹ جائیں گے۔