Bharat Express DD Free Dish

قومی

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 بیڑے کو کلین چٹ دے دی ہے۔ 24 طیاروں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے اور سکیورٹی سے متعلق کوئی بڑی تشویش سامنے نہیں آئی

ارمیہ میڈیکل یونیورسٹی (ایران) میں تعلیم حاصل کر رہے تقریباً 110 ہندوستانی طلبا منگل کے روز ایران-آرمینیا سرحد پار کر آرمینیا کی راجدھانی یریوین پہنچے تھے، جہاں انھیں ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’پہلگام دہشت گرد حملہ صرف ہندوستان پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا۔‘‘

نوٹس کو دیکھتے ہوئے کئی مکان اور دوکان خالی ہوچکے ہیں۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ سالوں سے اس جگہ پر رہتے آئے ہیں۔ لوگوں نے اپنا سب کچھ مکان میں لگا دیا۔ جب مکان کی تعمیر ہو رہی تھی، تب ڈی ڈی اے کہاں تھا؟ زمین کہاں تک ہے، خود ڈی ڈی اے کو نہیں معلوم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ کی بات چیت میں پی ایم مودی نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے میڈیا کو اس بات چیت کی جانکاری دی۔

وزیراعظم مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت، صدر ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے پوچھا کہ کیا وہ کینیڈا سے واپسی کے دوران امریکہ آ سکتے ہیں؟ اس پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فی الحال امریکہ کا دورہ نہیں کر پائیں گے۔

سکریٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق، 35 منٹ کی بات چیت میں پی ایم مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے کبھی ثالثی کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی وہ اسے قبول کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے پی ایم مودی کی طرف سے بتائی گئی باتوں کو تفصیل سے سمجھا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کی حمایت کا اظہار کیا۔

پی ایم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں اہم ہو گیا ہے جب پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ منیر بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں لنچ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر بین الاقوامی برادری پائیدار مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے تو دنیا کے لیے گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات کو سمجھنا ضروری ہے۔

دہلی یونیورسٹی نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب یونیورسٹی کا نصاب بدلا جائے گا۔ ایک جائزے میں پاکستانی مصنفین اور شعرا کی "غیر ضروری عظمت" کے اظہار والے متن کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس علاقے کی 12 جائیدادوں سے متعلق معاملے کی سماعت آج ساکیت کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے ان سبھی 12 معاملوں میں 17 جولائی تک اسٹے آرڈر جاری کردیا ہے۔