Bharat Express DD Free Dish

قومی

کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے، جو اسے پاک-بھارت تنازع میں غیر ضروری مداخلت سمجھتی ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب مہم قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بہارمیں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدراخترالایمان نے آرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادوکوخط لکھا تھا۔ اس میں اے آئی ایم آئی ایم کو عظیم اتحاد میں شامل کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس خط میں کہا گیا تھا کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ 2015 سے بہار کی سیاست میں اے آئی ایم آئی ایم اپنا سرگرم کردارنبھا رہی ہے۔

اگر آپ بھی راشن کارڈ ہولڈر ہیں، تو فوراً ایک اہم کام کروانا ضروری ہے، ورنہ آپ کو یہ فائدہ ملنا بند ہو سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نام راشن کارڈ سے نہ کٹے،

اترپردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری نے اے ڈی ایم پرسنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے انہیں دفترچھوڑنے کو کہا۔ اس کے بعد اقرا حسن نے سہارنپورکے ڈویژنل کمشنراتل رائے سے اس معاملے کی تحریری شکایت کی ہے۔

جھارکھنڈ پولیس نے اس سال ریاست کو نکسل فری بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سال اب تک پولس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 16 نکسلی مارے جاچکے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ سپریم کورٹ اترپردیش حکومت کو ہدایت دے کہ وہ اس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں کوئی کارروائی نہ کرے۔

خط مںک کہا گاا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں سے جموں و کشمر کے لوگ مسلسل مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مطالبہ نہ صرف جائز ہے بلکہ ان کے آئی ر اور جمہوری حقوق پر بھی مبنی ہے۔ راہل گاندھی اور کھڑگے نے وزیر اعظم کے پہلے بیانات کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس کرنے کا یقین دلایا تھا۔

تیجسوی یادو نے لکھا کہ گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں کلوز مارجن سے ہار یا جیت والی سیٹوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 2015 کے اسمبلی انتخابات میں 3000 سے کم ووٹوں سے ہار یا جیت والی کل 15 سیٹیں تھیں، جبکہ 2020 میں ایسی 35 سیٹیں تھیں، اگر 500 سے کم فرق سے ہار یا جیت والی سیٹوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو 2015 میں 23 سیٹیں تھیں اور 2020 میں ایسی کل 52 سیٹیں تھیں۔

اگرچہ ابتدائی ایس آئی پی ’اسٹیپ اپ ایس آئی پی‘ آپشن میں کم نظر آتے ہیں، لیکن مجموعی سرمایہ کاری کی رقم زیادہ ہے۔ اس لئے، یہ سرمایہ کار کے انتخاب پر منحصر ہے کہ آیا کوئی بڑی رقم پہلے سے ادا کرنا چاہتا ہے اور سرمایہ کاری کی قیمت کو کم کرنا چاہتا ہے یا شراکت کے ساتھ زیادہ لچکدار ہونا چاہتا ہے۔

بالاسور واقعہ کے بعد اڈیشہ میں کانگریس سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ اڈیشہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھگت چرن داس کی قیادت میں بالاسور میں ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس واقعے کے خلاف 17 جولائی کو ’ریاستی گیر بند‘ کی کال دی ہے۔