Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بہار انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن ووٹر ریویژن کر رہا ہے جس کی اپوزیشن پارٹیاں سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ بہار کے ووٹر ریویژن کا معاملہ سپریم کورٹ بھی جا چکا ہے۔

آج کے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت نہ صرف ماحول دوست پالیسیوں کے لیے پرعزم ہے بلکہ کسانوں، ماحول اور معیشت کے بیچ ایک متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔

پروفیسر علی خان محمود آباد نے آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا تھا، جسے کچھ حلقوں نے متنازعہ قرار دیا اور ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہوئیں۔ بعد میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی، تاہم سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے کر رہا کر دیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا عزم ہے کہ وہ سماجی و لسانی حاشیوں پر موجود کمیونٹیز کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے تعلیم اور تحقیق کا مؤثر استعمال کرے۔ یہ گرانٹ نہ صرف جامعہ کے تحقیقی تشخص کو مضبوط کرے گی بلکہ آسام کے چائے باغات میں کام کرنے والے قبائل کے لیے ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد بنے گی، جس سے انہیں بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

ہندوستانی وزارت تجارت کی ایک ٹیم مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے فی الحال واشنگٹن میں ہے۔ بھارت نے زرعی اور ڈیری مصنوعات پر استثنیٰ پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ اب تک ہندوستان نے اپنا ڈیری سیکٹر کسی بھی ملک کے لیے نہیں کھولا ہے۔

وزیر اعظم کا یہ دورہ ریاستی اور قومی ترقی کے ایجنڈے میں بہار کی اہم شمولیت کو مزید تقویت دینے والا مانا جا رہا ہے۔ بی جے پی امید کر رہی ہے کہ اس موقع سے ریاست میں عوامی حمایت کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔

ہندوستان نے اپنی توانائی کی منتقلی کے سفر میں غیر رکازی ایندھن کے ذرائع سے پیرس معاہدے میں اس کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے تحت طے شدہ ہدف سے پانچ سال پہلے اپنی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کا 50فیصد تک پہنچ کر ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایاکہ بی جے پی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر کے حراستی کیمپوں میں رکھا جائے۔ یہ نوٹیفکیشن تمام بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہم اس نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

مفتی ابوبکر مسلیار کی مداخلت کے بعد نمیشا کی پھانسی وقتی طور پر رک چکی ہے۔ اب ساری نظریں یمن میں مقتول کے اہل خانہ اور مقامی عدالت کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔ اگر مقتول کے ورثا خون بہا قبول کر لیتے ہیں، تو اسلامی قانون کے تحت نمیشا کو مکمل معافی بھی مل سکتی ہے

ہمنتا بسوا سرما نے کہاکہ یہ تحریری طور پر لے لو، ہمانتا بسوا سرما کو ضرور جیل بھیجا جائے گا ۔یہ وہی جملہ ہے جو قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آسام میں کانگریس کی سیاسی امور کی کمیٹی کے ساتھ اپنی بند میٹنگ میں کہا تھا، لیکن ہمارے لیڈر کتنی آسانی سے بھول گئے کہ وہ خود ضمانت پر ہیں۔