Bharat Express

قومی

بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اس پورے معاملے میں حکومت ہند سے وضاحت طلب کرنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل نیپال اور پاکستان بھی اس نقشے کی شدید مخالفت کا اظہار کر چکے ہیں۔

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے وزیرگنج تھانہ علاقے میں گینگسٹر سنجیو مہیشوری جیوا کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ قاتل وکیل کا لباس پہن کرآئے تھے اور انہوں نے کچہری میں گھس کر واردات کو انجام دیا ہے۔

اس بار ہماچل پردیش میں مانسون کی انٹری 20 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ اسی کے ساتھ آئندہ چار دنوں میں موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 40 گھنٹے میں ریاست کے کچھ حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک ٹریڈ ڈائیلاگ کی پہلی میٹنگ منگل کے روز واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں ان طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں دونوں حکومتیں اہم ڈومینز میں ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تجارت میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں

پروجیکٹ چیتا "ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان دوستی کی ایک نئی علامت" کے طور پر ابھرا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ کہ کئی دہائیوں کی مشترکہ سیاسی جدوجہد،  عصری دنیا کی تیاری کا چیلنج، ٹیکنالوجی کا وعدہ، مشترکہ ٹریننگ کا جوش اور مشترکہ تجربات ان چیزوں میں سے ہیں جو ہندوستان اور نمیبیا کو کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سماجی انصاف کی وزارت نے گزشتہ دو سالوں میں پارلیمنٹ کے ہر اجلاس میں اس حوالے سے وضاحت دی ہے۔ جس میں حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں میلا ڈھونے والے کی کوئی موت نہیں ہوئی ہے

کانگریس لیڈر سیم پترودا اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہتے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تعلیمی انقلاب کو ختم کردیا جائے، لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

Aurangzeb Status: مہاراشٹر کے کولہا پور میں اورنگ زیب کی تصویر اسٹیٹس پر لگانے کے الزام پر ہندو تنظیموں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 19 جون تک علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

گزشتہ سال 20 اگست کو این آئی اے نے کے ٹی ایف کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔