Bharat Express

قومی

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہم نے مضبوط بل ایوان میں رکھا ہے۔ جبکہ یوپی اے کمزور بل لے کرآئی تھی۔

اپنے خطاب میں، میٹا کے سی ای او نے تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ  ہندوستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو کس طرح اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ اور ہندوستانی کمپنیاں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگے ہیں۔

ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے طالب علم نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ منگل کو ہی اس نے ایک شارٹ فلم دیکھی تھی جس میں ایک ڈائیلاگ تھا اور بتایا گیا تھا کہ 21 ستمبر کو رام مندر پر بم حملہ کیا جائے گا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی طرف سے داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل میں بچاؤ فریق کو مناسب مواقع نہیں دیا جا رہا ہے، جس کے سبب مقدمے کا ٹرائل منصفانہ طریقے سے نہیں ہو پا رہا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا، 'اگر 80 فیصد لوگ الیکشن نہیں چاہتے تو وہ پولنگ میں جاکر  نوٹا کا بٹن دبائیں۔ اگر جموں و کشمیر کے 50 فیصد لوگ بٹن دبائیں تو میں سیاست چھوڑ کر گورنر کوتاج پہناؤں گا۔

Women Reservation Bill 2023: سماجوادی پارٹی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اس بل سے متعلق کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے ہیں۔

حکومت نے پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی کو بفر اسٹاک بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں ایجنسیوں نے اب تک ناسک کی 15 منڈیوں سے بفر اسٹاک کے لیے 3 لاکھ کوئنٹل پیاز خریدی ہے۔

پولس حکام نے بتایا کہ دنتے واڑہ اورسکما اضلاع کے سرحدی علاقے میں نگرم-پورو ہیرما گاؤں کے جنگل میں سیکورٹی فورسز نے دو خواتین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ بل راجیو گاندھی کا خواب تھا۔ یہ راجیو گاندھی کا لایا گیا بل تھا۔ ایک دن پہلے پارلیمنٹ پہنچنے پرسونیا گاندھی سے جب حکومت کی طرف سے لوک سبھا میں بل لائے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ہے، اپنا ہے، پہلے ہم نے ہی یہ بل لایا تھا، جو راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا، لیکن یہ لوک سبھا میں پھنس گیا۔