Jharkhand’s Latehar : جھارکھنڈ کے Latehar میں جموں توی ایکسپریس میں ڈکیتی، ٹرین میں فائرنگ، خواتین کے ساتھ بدتمیزی، کئی مسافر زخمی
جب ٹرین ڈالتون گنج اسٹیشن پہنچی تو مسافروں نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس کی وجہ سے ٹرین تقریباً دو گھنٹے تک ڈالتون گنج میں رکی رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈالتون گنج اسٹیشن پر ہی زخمی مسافروں کو طبی امداد دی گئی
Haryana Congress President’s statement: ہریانہ کانگریس صدر کے بیان پر بی جے پی کا جوابی حملہ، کہا یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پی ایم مودی کے لیے کانگریس کا زہر
اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے ادے بھان نے کہا، یہ ہمارے ہریانہ میں عام زبان ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کہا ہوتا تو میں معافی مانگ لیتا۔ بی جے پی کو اپنے ارکان پارلیمنٹ اور لیڈروں کو قابو میں رکھنا چاہئے۔
Jammu Kashmir: جموں و کشمیر میں ووٹنگ سے متعلق چرچا تیز، بی جے پی کے اس وزیر نے انتخابات کے حوالے سے کہی یہ بات
ادھم پور سے لوک سبھا کے رکن اسمبلی جتیندر سنگھ نے کہا، یہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے۔ جہاں تک بی جے پی کا تعلق ہے، وہ ہر الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
Students Created Ruckus in AMU: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ لیڈر کی گرفتاری کے بعد طلبا کا ہنگامہ، کیمپس کے دو گیٹ بند کئے گئے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ لیڈرفرحان زبیری کی گرفتاری کے بعد مظاہرین طلبا نےیونیورسٹی کے گیٹ کو بند کردیا۔ فرحان زبیری کو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
BJP PM Nishikant Dubey defends Ramesh Bidhuri: بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے رمیش بدھوڑی کا کیا دفاع، کہا- پی ایم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے مشتعل تھے بدھوڑی، دانش علی کے خلاف ہو تحقیقات
جمعہ کو اس وقت بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب بدھوڑی نے لوک سبھا میں دانش علی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کو خبردار کیا اور بی جے پی نے بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔
Ramesh Bidhuri Remark: رمیش بدھوری کے تبصرے پر دو سابق مرکزی وزیر یوں ہنس رہے تھے جیسے…’، سپریہ شرینیت نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو بنایا نشانہ
سپریا شرینیت نے کہا، "سب سے بڑا امتحان لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کا تھا، اگر اپوزیشن اراکین گہری سانس لیں تو بھی وہ معطل ہو جاتے ہیں اور یہاں ایک ایم پی نے نفرت انگیز تقریر کی اور اسے صرف تھوڑی سی ڈانٹ پڑی۔"
PM Modi Varanasi Visit: وارانسی میں پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی، کاشی میں قافلے کے آگے نوجوان نے لگائی چھلانگ، 10 فٹ دور سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کے قافلے کے سامنے نوجوانو کے آنے کا واقعہ وارانسی میں رودراکش سینٹر کے باہر پیش آیا۔ وزیر اعظم ابھی یہاں سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کے قافلے کے آگے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی۔
Manipur Violence: منی پور میں نسلی تشدد کے درمیان این آئی اے نے ‘بین الاقوامی سازش’ سے متعلق معاملے میں مشتبہ عسکریت پسند کو کیا گرفتار
اہلکار نے کہا کہ موئرنگتھم آنند سنگھ کو منی پور میں جاری نسلی بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے میانمار میں مقیم دہشت گرد گروپوں کی قیادت کی جانب سے کی گئی 'بین الاقوامی سازش' سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا گیا۔
Cauvery Water Dispute: کاویری تنازعہ پر سونیا گاندھی کو کرناٹک، تمل ناڈو کے لیڈروں سے بات کرنی چاہئے، بسواراج بومئی کا مشورہ
بسواراج بومائی نے کہا کہ اگر وہ سیاسی حل چاہتے ہیں تو ملکارجن کھرگے اور سونیا گاندھی جیسے لیڈروں کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے بات کرنی چاہیے اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کو حل کرنا چاہیے۔
PM Narendra Modi interacts with school children in Kashi: پی ایم مودی نے کاشی میں اسکولی بچوں سے کی ملاقات، سی ایم یوگی نے دی اٹل رہائشی اسکولوں کی جانکاری
ایک اور طالبہ سجاتا نے بتایا کہ پی ایم مودی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کون سا کھیل اور کھلاڑی پسند ہے؟ میں نے جواب دیا کہ مجھے بیڈمنٹن کھیلنا اور کھلاڑی سائنا نہوال پسند ہے۔