Bharat Express

قومی

ایس پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں زیادہ تر ہندو مندر اور تیرتھ استھل بودھ مٹھوں کو منہدم کر کے بنائے گئے تھے۔

 بہار کے کٹیہارمیں بجلی محکمہ کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران پولیس کی طرف سے گولی چلائی گئی۔ دو نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ اسدالدین اویسی نے حادثہ سے متعلق بہار حکومت پر تنقید کی ہے۔

کانگریس کی ایک نگرانی ذیلی کمیٹی نے بدھ کو یو ایف او یعنی (فضا میں کسی نامعلوم شئے کا نظر آنا)  کے معاملہ پر سماعت کی۔ اس سماعت کے لیے دباؤ ڈالنے والے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ یو ایف او  کے بارے میں زیادہ شفافیت اختیار کرے۔ امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ ریان گریوز نے کہا، 'اگر یو ایف او ایلین ڈرون ہیں تو یہ  قومی سلامتی کا مسئلہ ہے

اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ جب کہ این سی پی کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد اجیت پوار کےخیمہ  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر این سی پی کے نام اور نشان کا دعویٰ کیا

بی جے پی نے حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی 391 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں بی جے پی کے 61 مسلم امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں دلتوں پر مظالم عروج پر ہیں۔ منشیات کا کاروبارعروج پر ہے۔ ہمارے تیج تہواروں پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ پتھر کب برسیں گے، کب گولیاں برسیں گی، کب کرفیو لگے گا۔ راجستھان کے لوگ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے۔

بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔

ڈاکٹر ایشوریہ  کے مطابق دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کم سے کم ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے آرام کرنا چاہئے۔ کھانے کے بعد فوراً 100 قدم ضرور چلیں، تھکان محسوس ہونے پر ایک ہلکی سی جھپکی لے سکتے ہیں۔

سال 2023 کے پہلے ہی دن دہلی کے کنجھاؤلا علاقے میں اسکوٹی سوار لڑکی کو کار نے ٹکر مار دی تھی اور اسے 12 کلو میٹر تک گھسیٹتی رہی۔

منی پور تشدد کے تعلق سے پی ایم مودی کے پارلیمنٹ میں بیان نہ دینے کی وجہ سے اتحاد انڈیا مسلسل ہنگامہ کر رہا ہے۔ اپوزیشن مسلسل پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہے