Bharat Express

قومی

اسمبلی میں نتیش کمار جیتن رام مانجھی پر برہم ہوگئے اور کہا کہ انہیں (سی ایم) بنانا میری بے وقوفی ہے۔ انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں بی جے پی سے پوچھا کہ وہ مانجھی کو گورنر کیوں نہیں بناتے۔ اس پر جب بی جے پی نے ہنگامہ شروع کیا تو ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے خلاف مجرمانہ معاملوں کے حل سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے مجرمانہ معاملوں سے متعلق آج (9 نومبر) کو سماعت ہوئی۔

پیر (6 نومبر) کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کے کالجیم نے تین ججوں کے ناموں کی سفارش کی تھی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کے ڈگری تنازعہ سے متعلق ہائی کورٹ میں جو ریویو پٹیشن دائرکی تھی، اسے گجرات ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے۔

Haryana Yamuna Nagar Hooch Tragedy: لوگوں کا کہنا ہے کہ گاوں سے ہی شراب خریدی گئی تھی۔ شراب پینے کے بعد کچھ لوگوں کو خون کی الٹی ہونے لگی اورآنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ آناً فاناً میں سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ ایک شخص کی موت راستے میں ہی ہوگئی۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "ان دنوں، میں جہاں بھی جاتا ہوں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات ہو رہی ہے، ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب کوئی رکنے اور تھکنے والا نہیں ہے۔ اور آرام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرس کی بے وجہ گولی باری میں بی ایس ایف کا ایک جوان کی موت ہوگئی۔

دہلی این سی آر کے لوگوں میں فیلکس ہسپتال کی ایک الگ پہچان ہے۔ یہاں بہترین علاج کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ڈی کے گپتا کے لیے مریضوں کا بہتر علاج ترجیح ہے۔

آشوتوش گوپال ٹنڈن طویل عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ یوپی کے شہری ترقیات کے وزیر رہ چکے ہیں۔ ان کا علاج لکھنو کے میدانتا اسپتال میں چل رہا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ان مقدمات کے نمٹانے کے لیے وقتاً فوقتاً ڈسٹرکٹ جج سے رپورٹ لینی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم پی/ایم ایل اے کے خلاف زیر التوا مقدمات کی تفصیلات اس ویب سائٹ پر مسلسل اپ ڈیٹ کی جانی چاہئیں۔