مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات 2023 کی مہم کے لیے ستنا پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے اور کانگریس کے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “رام مندر بن رہا ہے اور پورے ملک میں اس کا چرچا ہے۔ اب وقت آگیا ہے سب کی ترقی کا۔ ایم پی میں غریبوں کے لیے لاکھوں گھر بنائے گئے ہیں۔ مودی گھر دینے کی گارنٹی دیتے ہیں۔ کانگریس حکومت نے ایم پی کے ہر کام میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور کانگریس نے ریاست کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ کانگریس کے پاس ایم پی کی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ کانگریس کا چہرہ تھکا ہوا اور شکست خوردہ ہے۔ کانگریس جہاں بھی آئی ہے، وہاں تباہی ہی لے کر آئی ہے۔ اگر آپ کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں تو مرکز کی طرف سے تمام امداد بند کر دی جائے گی۔ کانگریس حکومت لوگوں کو مستقل مکان فراہم کرنے میں ناکام رہی لیکن مودی آپ کو مستقل مکانات کی ضمانت دیتے ہیں۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “ان دنوں، میں جہاں بھی جاتا ہوں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات ہو رہی ہے، ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب کوئی رکنے اور تھکنے والا نہیں ہے۔ اور آرام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
मध्य प्रदेश के सतना की विशाल जनसभा में मेरे परिवारजनों का इतनी बड़ी संख्या में आकर आशीर्वाद देना 3 दिसंबर को आने वाले नतीजों का ऐलान कर रहा है। https://t.co/yN2GQVXx3r
— Narendra Modi (@narendramodi) November 9, 2023
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کے حواریوں کو اتنا بڑا نقصان ہوگیا ، اگر بدعنوانی کے کالا دھن کو روکا جائے تو کیا وہ مودی کو گالی دیں گے یا نہیں؟ جو گالیاں دی جارہی ہیں ان کی وجہ یہی ہےکہ میں نے کانگریس کی دکان بند کر دی ہے۔ آپ نے دہلی میں چوکیدار تعینات کیاہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ستنا میں سیاحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ 3 دسمبر کو بی جے پی کی جیت کے بعد تمام ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ میں ان نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں کہ آپ اس الیکشن کی قیادت کریں۔ یہ ایم ایل اے کو منتخب کرنے کا نہیں بلکہ اپنے مستقبل کو چننے کا انتخاب ہے۔ بی جے پی کارکنوں کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کارکن میرے لیے قابل احترام ہے۔
بھارت ایکسپریس۔