Bharat Express

قومی

مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تقریر کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو تفتیش کار نے کیس ڈائری کا حصہ بنایا لیکن چارج شیٹ میں ریکارڈنگ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

ملک کی کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں تلنگانہ، ودربھ، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے مشرقی ہندوستان میں بارش کا اثر نظر آنے والا ہے۔

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا اور دہلی این سی آر کے ایک حصے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں پیٹرول 6 پیسے سستا 96.92 فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

منی پور میں تشدد کو لے کر سیاست بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت پر حملے کر رہی ہیں وہیں اب INDIA اتحاد کا وفد 29 اور 30 جولائی کو منی پور جائے گا۔

کل تک بینک کاونٹر کی تعداد معدود چند ہونے کی وجہ سے طلبا کو لمبی قطار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن انتطامیہ کے ا س فیصلے سے  قطار چھوٹی ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ بھارت ایکسپریس میں خبر شائع ہونے کے بعد  جامعہ ملیہ  کے دفتر مسجل یعنی رجسٹرار آفس سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

حراست کے دوران حکام نے مبینہ طور پر شاہین احمد کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ نابالغ بچوں احزم اور ابان کا ریمانڈ لینا چاہتے ہیں اور وہ سپریم کورٹ میں اپنی اپیل واپس لے لیں۔

مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔

معروف تعلیمی ادارہ اور ملک کے باوقاراداروں میں سے ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی  کے کورٹ کا ہے ۔ اے ایم یو کورٹ میں مجموعی طورپر 191 ارکان ہوتے ہیں۔ ان 191 میں 10 ارکان پارلیمنٹ  ہوتے ہیں۔ جس میں سے چھ ممبران لوک سبھا سے جبکہ راجیہ سبھا سے چار ارکان منتخب کئے جاتے ہیں، ان کی مدت کار تین برسوں پر مشتمل ہوتی ہے

سوال بہت ہی آسان تھا اس لئے وزارت کو جواب دینے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی ،ویسے بھی کسی معاملے میں  یہ وزارت ہچکچاہٹ کی شکار نہیں ہوتی ہے۔ پہلے سوال کا تحریر ی جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ  فی الحال وزارت اطلاعات ونشریا ت میں  30جون 2023 تک 1841 سیٹیں خالی ہیں۔

اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن  نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو قوم کی تعمیرمیں ان کے تعاون کے لئے تسلیم کیا ہے اوربھارت ایکسپریس کے چیئرمین،اپیندررائے کو نوجوانوں کو متاثرکرنے اورلاتعداد لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے 'ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی' - اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا ہے۔