Bharat Express DD Free Dish

قومی

امریکہ کے فلبرائٹ۔ نہرو اسکالر دھرمیندر سارسوت نے مصنوعی ذہانت میں امریکی مہارت  کا استعمال کرکے’رائس بلاسٹ‘ بیماری کی شناخت میں کامیابی حاصل کی اور ہندوستان کی زرعی تحقیقاتی برادری میں عملی تربیت اور سیکھنے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے سابق حکومتوں پر بھی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ ماضی میں دہشت گردوں کو بچانے کی سفارشات ہوتی تھیں اور دہشت گردوں کے رشتے داروں کو رکن اسمبلی یا رکن پارلیمان کے ٹکٹ تک دیے جاتے تھے۔ اُن کے بقول، آج یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں قانون کا راج قائم ہے جسے دنیا دیکھ رہی ہے۔

وجے جب جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے تبھی بھیڑ مسلسل بڑھتی گئی۔ گرمی اور دھکم پیل کے درمیان کئی کارکن اور بچے بے ہوش ہوگئے۔ صورتحال دیکھ کر وجے نے فوراً تقریر روک دی اور انتخابی بس سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کو راحت دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایمبولینس کے لیے راستہ بنانے کی بھی اپیل کی۔

حادثے کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کو تشویشناک قرار دیا اور عام لوگوں سے ڈاکٹروں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

بریلی میں ’آئی لومحمد‘ پوسٹرتنازعہ کے بعد کشیدگی بڑھنے پر وزارت داخلہ نے 48 گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ اورایس ایم ایس خدمات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 پروگرام کے پہلے دن کہا کہ بھارت کے پاس تنوع، طلب اور پیمانے کی سہ گنا طاقت ہے۔ پی ایم مودی نے زور دے کر کہا کہ گھریلو طلب میں یہ طاقت بھارت کو مسابقتی برتری دیتی ہے اور اسے سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ مقام بناتی ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے کنونشن میں اندریش کمار، سینئر رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال، سابق مرکزی وزیر ستیہ نارائن جاٹیا، اجمیر شریف درگاہ کے چیئرمین خواجہ نصرالدین، آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام مولانا عمیرالیاسی، این سی ایم ای آئی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر شاہد اختر، ڈاکٹر شالنی علی وغیرہ نے خطاب کیا۔

آئی لو محمد مہم پر اجے رائے نے کہا کہ ہندوستان میں ہر شخص کو اپنے ایشور سے محبت کرنے کا پورا حق ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس میں سیاست کا رنگ گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عام عوام کو پریشان کرنے کے مقصد سے ان کے مکان گراتے ہیں، ان کے وسائل پر قبضہ کرتے ہیں اور انہیں بے وجہ پریشان کرتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ اوڈیشہ کے لیے بھی فخر کی بات ہے کہ آج جھارسوگڑا سے بی ایس این ایل کے دیسی 4جی نیٹ ورک کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں قریب ایک لاکھ 4جی ٹاور ہیں۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ اس منصوبے سے پورے ملک میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ تقریباً 30,000 ایسے گاؤں جہاں اب تک ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت نہیں تھی، وہاں بھی اب یہ سروس دستیاب ہوگی۔