بی ایس ایف نے جموں وکشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو کیا ناکام
Jammu and Kashmir: سانبہ:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک پاکستانی دراندازی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ِشخص کے قبضے سے چار کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان نے جموں میں کہا، “24 جولائی اور 25 جولائی کی درمیانی رات کوچوکس بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا جو رام گڑھ سرحدی علاقے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔”
انہوں نے بتایا کہ علاقے کی ابتدائی چیکنگ کے دوران گھسنے والے کی لاش کے قریب سے ایک ایک کلو گرام کے چار مشتبہ منشیات کے پیکٹ ملے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکام نے بتایا کہ الرٹ سرحدی محافظوں نے پیر کی رات دیر گئے رام گڑھ سیکٹر میں ایس ایم پورہ چوکی کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور مشتبہ پاکستانی درانداز نے گھسنے کی کوشش کی وہ بار بار وارنگ کے باوجود باز نہیں آیا تو اس پر والے پر گولی چلائی گئی ۔
بھارت ایکسپریس