Chief Justice at LAWASIA conference Hanoi: ’’عدالتی نظام میں شمولیت اور تنوع کو فروغ دینے کی ضرورت‘‘ لاوسیا کانفرنس سے چیف جسٹس بی آر گوئی کی اپیل
چیف جسٹس بی آر گوئی نے یہ خطاب ہنوئی میں منعقدہ 38ویں لاوسیا (LAWASIA) کانفرنس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو انصاف، وقار اور مساوات کا آلہ بننا چاہیے۔
PM Modi inaugurated agriculture projects: وزیر اعظم مودی نے 42 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے زرعی منصوبوں کا کیا افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی نے 42 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی زرعی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زراعت کی جدید کاری اور زرعی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے 24 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ’پردھان منتری دھن۔دھنیا کرشی یوجنا کا بھی باضابطہ آغا کیا۔‘
Mukesh Sahani Missing In Bihar: مکیش سہنی عظیم اتحاد کے لیڈران کی پہنچ سے دور، ڈپٹی سی ایم اور 60 نشستوں کی مانگ پر اڑے وی آئی پی سربراہ
عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق جاری کشیدگی کے سبب وِکاس شیل انسان پارٹی (VIP)کے سربراہ مکیش سہنی ناراض ہو کر منظرِ عام سے غائب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا فون نوٹ ریچیبل آ رہا ہے، جس سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر رابطے سے باہر ہو گئے ہیں۔
CJI B. R. Gavai Said Protecting Girl Child Means Liberating Her Soul : لڑکی کی حفاظت کا مطلب، اس کی روح کو آزاد کرنا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے قومی سالانہ اسٹیک ہولڈر مشاورتی کانفرنس میں بچیوں کی حفاظت پر بات کی۔ عدالت کی جووینائل جسٹس کمیٹی اور یونیسیف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر سمیت عدلیہ کے کئی ارکان نے شرکت کی۔
Priyanka Gandhi attack Modi govt: بھارت کی خواتین کی توہین… افغان وزیر خارجہ کے فیصلے پر پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ہندوستان میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس سے خاتون صحافیوں کو باہر رکھنے پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ہندوستانی خواتین کی توہین قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا خواتین کے حقوق صرف انتخابی دکھاوا ہیں؟
ہریانہ اے ڈی جی وائی پورن کمارخودکشی معاملے میں کارروائی، روہتک کے ایس پی نریندر بجارنیا پرگری گاج
ہریانہ حکومت نے آئی پی ایس خودکشی معاملے میں روہتک کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندربجارنیا کا تبادلہ کردیا ہے۔ ان کی جگہ آئی پی ایس افسرسریندرسنگھ بھوریا کوروہت کا نیا ایس پی مقررکیا گیا ہے۔
دارالعلوم دیوبند کیوں گئے ہیں طالبانی وزیرخارجہ امیر خان متقی؟ مذہبی اور سفارتی نقطہ نظر سے ہے کافی اہم
طالبان لیڈر اور افغانستان کے وزیرخارجہ ہفتہ کے روز دیوبند کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔ طالبان، دارالعلوم دیوبند کو مدارس اور اسلامی فکر کے لئے اپنا آئیڈیل سمجھتا ہے۔
Hydroelectric Project : ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری کی سفارش: جموں و کشمیر میں ترقی کا ایک نیا باب شروع
مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر مجوزہ 1,856 میگاواٹ ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری کی سفارش کی ہے۔ اس منصوبے کو تزویراتی طور پر اہم سمجھا جاتا ہے، جو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بحال ہوا ہے۔
عظیم اتحاد میں نہیں بن پائی بات، کانگریس کو50 سے زیادہ سیٹیں دینے کو تیار نہیں ہیں لالویادو، اب اکھلیش یادو نکالیں گے فارمولہ!
بہارکے سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی یادوآج دہلی آسکتے ہیں۔ امکان ہے کہ راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اورعظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال کرکے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
Bihar Election : وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرکے پون سنگھ نے کیا بڑا اعلان، جانئے اپنی امیدواری اور بہار اسمبلی الیکشن کو لیکر کیا کچھ کہا؟
بھوجپوری فلموں کے سپر اسٹار اور گلوکار پون سنگھ نے ہفتہ کو واضح کیا کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ ان کی امیدواری کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن انہوں نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔





