وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز، 11 اکتوبر کو ریموٹ کا بٹن دبا کر 42 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے زرعی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ’’پردھان منتری دھن-دھانیا کرشی یوجنا‘‘ کا آغاز کیا، جس کا مقصد ملک کے 100 امید افزا اضلاع میں زرعی پیداوار، آبپاشی، قرض، فصلوں کی تنوع کاری، اور فصل کی کٹائی کے بعد کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔
’’دَلہن آتم نربھرتا مشن‘‘ کا بھی آغا
اسی کے ساتھ، 11,440 کروڑ روپےکی لاگت سے ’’دَلہن آتم نربھرتا مشن‘‘ کا بھی آغاکیا گیا۔ اس کا مقصد دال کی پیداوار میں اضافہ، زیر کاشت رقبہ بڑھانا، سپلائی چین کو مضبوط بنانا اور نقصانات کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید 5,450 کروڑ روپےکی زرعی، مویشی پروری، ماہی پروری اور خوراکی پروسیسنگ سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کیا، جبکہ تقریباً 815 کروڑ روپےکی اضافی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
امید افزا اضلاع اب بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی سوچ یہ بن چکی ہے کہ ہم صرف معمولی کامیابیوں سے مطمئن نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ، ’’ہمیں ترقی یافتہ بننے کے لیے ہر شعبے میں بہتری لانی ہوگی، اصلاحات کرنے ہوں گے۔ یہی سوچ پردھان منتری دھن-دھانیا کرشی یوجناکی بنیاد ہے، جس کی تحریک ہمیں امید افزا اضلاع کی کامیابی سے ملی۔‘‘وزیر اعظم نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے 100 اضلاع کا انتخاب بہت غور و خوض کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اضلاع کا انتخاب تین بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ پہلی یہ کہ فی ایکڑ پیداوار، دوسری ایک سال میں کتنی بار کاشتکاری ہوتی ہے اور تیسری یہ کہ کسانوں کو قرض یا سرمایہ کاری کی سہولت کتنی مقدار میں ملتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
