Bharat Express DD Free Dish

central schemes

وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 22ویں قسط 13 مارچ 2026 کو جاری کی جائے گی۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ اس قسط میں 2.15 کروڑ سے زائد خاتون کسانوں کو بھی مالی مدد دی جائے گی۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے مالی امداد کی اسکیموں میں 100 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ یہ اسکیمیں سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعہ کیندریہ سینک بورڈ کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 42 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی زرعی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، زراعت کی جدید کاری اور زرعی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے 24 ہزار کروڑ روپے کے  بجٹ کے ساتھ ’پردھان منتری دھن۔دھنیا کرشی یوجنا کا بھی باضابطہ آغا کیا۔‘

وزیر اعظم نریندر مودی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ،"میں ہندوستان کے ہر کونے سے ہمارے ساتھ شامل ہونے والے تمام نوجوان آئی ٹی آئی طلباء کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔  یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان اب ہنر مندی کے فروغ کو کتنی اہمیت دیتا ہے ۔  آج ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے مزید دو بڑے تعلیمی اور ہنر مندی کے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ "

یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نِتیانند رائے نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سَتنام سنگھ سندھو کے سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ڈوڈا، جو کہ دنیا کی لیوینڈر منزل ہے، ایگری ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ممکنہ مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا، "حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔