Bharat Express DD Free Dish

PM Modi honored ITI toppers: وزیر اعظم مودی نے آئی ٹی آئی ٹاپر کو اعزازات سے نوازا، نوجوانوں کے لیے متعدد نئے منصوبوں کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ،”میں ہندوستان کے ہر کونے سے ہمارے ساتھ شامل ہونے والے تمام نوجوان آئی ٹی آئی طلباء کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔  یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان اب ہنر مندی کے فروغ کو کتنی اہمیت دیتا ہے ۔  آج ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے مزید دو بڑے تعلیمی اور ہنر مندی کے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ “

وزیر اعظم مودی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز وگیان بھون میں آئی ٹی آئی کے ٹاپرس کو اعزازات سے نوازا۔  انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل مرکزی حکومت نے آئی ٹی آئی کے طلبا کے لیے کانووکیشن منعقد کرنے کی روایت شروع کی تھی۔  آج ہم اس شاندار روایت کا ایک اور باب دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کیا کہا ؟

وزیر اعظم نریندر مودی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا،’’میں ہندوستان کے ہر کونے سے ہمارے ساتھ شامل ہونے والے تمام نوجوان آئی ٹی آئی طلباء کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔  یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان اب ہنر مندی کے فروغ کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔  آج ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے مزید دو بڑے تعلیمی اور ہنر مندی کے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا ’’اس کنووکیشن کا مقصد یہ تھا کہ جب تک ہم محنت کرنے والوں کی قدر نہیں کریں گے، جو ہنر کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں صلاحیت ہے ، انہیں عوامی زندگی میں عزت نہیں دی جائے گی ، تب شاید وہ خود کو کمتر محسوس کریں گے۔ہندوستان علم اور مہارت کی سرزمین ہے۔  یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔  آئی ٹی آئی نہ صرف صنعتی تعلیم کے اہم ادارے ہیں بلکہ وہ آتم نربھر بھارت کی ورکشاپ بھی ہیں۔

نوجوانوں کی ستائش

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بہار کے نوجوانوں کی بھی ستائش کی۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے نوجوان ممالک میں سے ایک ہے۔  بہار ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں آبادی میں نوجوانوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔  اس لیے اگر بہار کے نوجوانوں کی طاقت بڑھتی ہے تو فطری طور پر ملک کی طاقت بھی بڑھتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت بہار کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔  بہار کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک بہت بڑا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے حکومت بہار کے نوجوانوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

منصوبوں کا آغاز

اس سے قبل، وزیر اعظم مودی نے ہفتے کے روز دہلی میں ایک تقریب میں 62,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی نوجوانوں پر مرکوز اسکیموں کا آغاز کیا۔  وزیر اعظم نے 60,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ملک بھر میں 1,000 سرکاری آئی ٹی آئی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ‘پی ایم-سیتو’ کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔  انہوں نے نظر ثانی شدہ مکھیہ منتری نشچئے سویم سہائتا بھتہ’ اسکیم کا آغاز کیا، جس کے تحت 5 لاکھ گریجویٹس کو دو سال کے لیے 1000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔  بہار میں جن نائک کرپوری ٹھاکر اسکل یونیورسٹی کا بھی افتتاح کیا گیا۔  بہار کی چار یونیورسٹیوں میں نئی تعلیمی اور تحقیقی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔  انہوں نے بہار میں این آئی ٹی پٹنہ کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔