Shashi Tharoor Praises PM Modi: تھرور نے ابوظہبی میں دیکھا ایک معجزہ ، پی ایم مودی کے تعاون سے ہندوؤں کی عبادت گاہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ملی مدد
ششی تھرور نے ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے قیام میں پی ایم نریندر مودی کے اہم کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یو اے ای حکومت کے ساتھ پی ایم مودی کے تعاون سے ہندوؤں کی عبادت گاہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملی ہے۔
Weather Update: تہواروں کے درمیان موسم میں تبدیلی، بارش کے ساتھ بڑھ سکتی ہے سردی، جانئے دیگر ریاستوں کی موسم کی صورتحال
اکتوبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر میں سردی آگئی ہے۔ ہفتہ کو دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 254 تک پہنچ گیا، جو کہ "خراب" زمرے میں آتا ہے۔ ہلکی دھند اور صبح کے وقت بڑھتی سموگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
Bihar Election 2025: مہاگٹھ بندھن میں دراڑ! آر جے ڈی–کانگریس میں نشستوں کی تقسیم پر کھینچا تانی، جے ایم ایم نے بھی چھوڑا ساتھ
اطلاعات کے مطابق، کانگریس ہائی کمان نے بہار کانگریس کو پوری چھوٹ دے دی ہے۔ آر جے ڈی کے رویے سے ناراض کانگریس کے لیڈران نے راہل گاندھی کو پوری صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس ہائی کمان نے براہِ راست مداخلت کیے بغیر بہار کانگریس کے لیڈران کو پوری چھوٹ دے دی ہےتاکہ وہ اپنی حکمت عملی خود طے کریں۔
Delhi Air Pollution: دارالحکومت دہلی کی فضا زہریلی، ہوا کا معیار 273 تک پہنچا، کئی علاقوں میں آلودگی کی سنگین صورتحال
آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیچھے گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی سرگرمیاں، پرالی جلانا اور موسمی تبدیلیاں جیسے عوامل کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی اس سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
Chandrayaan-2 detects the Sun’s impact on the Moon: چندرایان-2 کو ملی بڑی کامیابی، پہلی بار دیکھا چاند پر سورج کا اثر، اِسرو نے دکھایا لائیو
اِسرو کی ایک اعلامیہ کے مطابق، چندرایان-2 پر نصب آلات میں سے ایک — ’چندرا ایٹموسفیرک کمپوزیشنل ایکسپلورر-2‘ (CHACE-2) — نے سورج سے خارج ہونے والے ’کورونل ماس ایجیکشن‘ کے چاند کے بیرونی فضائی غلاف پر پڑنے والے اثرات کو ریکارڈ کیا ہے۔
Delhi Deepotsav 2025: دہلی میں کرتویہ پتھ پر لاکھوں دیوں کی روشنی سے جگمگایا ’’دیپوتسو 2025‘‘
دیوالی جسے روشنی کا تہوار ہے جو نیکی کی بدی پر اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن شری رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب انہوں نے راون کو شکست دی۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی، چراغ جلانے، لکشمی دیوی کی پوجا، مٹھائیاں تقسیم کرنے، نئے کپڑے پہننے اور آتش بازی کی روایت ہے۔
Delhi Metro to start early on Diwali: دیوالی کے موقع پر دہلی میٹرو کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان، دیوالی کے دن ایک گھنٹہ پہلے ختم ہوجائے گی سروس، جانئے میٹرو کی ٹائمنگ
نئی دہلی— دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ دیوالی کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کے اوقات میں عارضی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ دیوالی سے ایک دن پہلے میٹرو سروسز معمول سے پہلے شروع ہوں گی، جبکہ دیوالی کے دن رات میں ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جائیں گی۔ …
Bihar Election 2025: پرشانت کشور نے کھولا راج گدی کا راز، بتایا تیجسوی، چراغ یا پی کے میں سے کون ہوگا صحیح معنوں میں کنگ میکر؟
بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق جن سُراج کے پرشانت کشور نے ایک بار پھر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے عظیم اتحاد کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
Sir Syed Day students warm welcome: سر سیّد ڈے: سر شاہ سلیمان ہال میں جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی کا طالب علموں نے کیا شاندار استقبال
ہر سال کی طرح سر سید ڈے سر شاہ سلیمان ہال میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا اس پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور سر سید احمد خان نے جو ادارہ قائم کیا تھا آج وہ پھل دار درخت میں تبدیل چکا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آج جو دنیا بھر میں اپنی تعلیم کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
India the Tower of World Peace: دھنتیرس کے چراغوں سے نظام الدین کی روح تک: اندریش کمار نے دکھائی راہ — ’’بھارت، عالمی امن کا مینار‘‘
حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ ایک بار پھر دھنتیرس کے مقدس موقع پر روحانیت، انسانیت اور قومی یکجہتی کے پیغام سے جگمگا اٹھی۔ شام چراغوں، رنگ برنگی روشنیوں اور صوفی قوالیوں کی مدھ بھری آوازوں سے معمور تھی، جو ایک روحانی اور پاکیزہ فضا پیدا کر رہی تھی۔ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیر اہتمام سالانہ جشنِ چراغ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب، قومی جذبے اور مذہبی ہم آہنگی کی شاندار مثال بن کر ابھرا۔





