Bharat Express DD Free Dish

Delhi Deepotsav 2025: دہلی میں کرتویہ پتھ پر لاکھوں دیوں کی روشنی سے جگمگایا ’’دیپوتسو 2025‘‘

دیوالی جسے روشنی کا تہوار ہے جو نیکی کی بدی پر اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن شری رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب انہوں نے راون کو شکست دی۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی، چراغ جلانے، لکشمی دیوی کی پوجا، مٹھائیاں تقسیم کرنے، نئے کپڑے پہننے اور آتش بازی کی روایت ہے۔

نئی دہلی: دہلی حکومت نے ہفتہ کو دھن تیریس کے موقع پر کرتویہ پتھ پر شاندار’’دیپوتسو‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں راجدھانی بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران پورا کرتویہ پتھ 1 لاکھ 51 ہزار دیوں کی روشنی سے جگمگا اٹھا، جس نے پورے علاقے کو روحانی اور دیدہ زیب منظر میں تبدیل کر دیا۔

ثقافتی پروگرام، رام کتھا اور ڈرون شو نے محفل لوٹ لی

دیپوتسو کے دوران ثقافتی پروگرام، لیزر شو، ڈرون شو اور رام کتھا پیش کی گئی جنہوں نے موقع کو مذہبی اور ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ وزرا کپل مشرا، آشیش سود، رویندر اندراج سنگھ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

’’دہلی کی جگمگاتی دیوالی پورے ملک کو دکھائی دے گی‘‘

دہلی کے وزیر کپل مشرا نے اے این آئی سے گفتگو میں کہا کہ یہ دہلی کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ دہلی حکومت نے پہلی بار عوامی سطح پر دیوالی کا جشن منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’پہلی بار دہلی میں حکومت دیوالی منانے جا رہی ہے۔ لاکھوں دیے کرتویہ پتھ پر روشن ہوں گے۔ وزیراعلیٰ ان دیوں کو جلائیں گی اور پورا علاقہ جگمگا اٹھے گا۔ پورا بھارت دہلی کی بدلتی ہوئی جگمگاتی دیوالی دیکھے گا۔ رام کتھا پر مبنی ڈرون شو اور لیزر شو بھی پیش کیا جائے گا۔‘‘

’’پچھلی حکومتوں نے سناتن تہواروں سے بغض رکھا‘‘

دہلی کے وزیرآشیش سود نے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ووٹ بینک سیاست کے لیے سناتن تہواروں سے نفرت کی، جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے تمام مذاہب اور طبقات کو برابر موقع فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق ’’آج دہلی کی جگمگاتی دیوالی اسی مساوات کی علامت ہے۔‘‘

’’دیا عزم اور ترقی کی علامت ہے‘‘

وزیر رویندر اندراج سنگھ نے کہا کہ بھارتی تہذیب میں دیا ہمیشہ روشنی، عزم اور ترقی کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج دیپوتسو اور دھن تیریس کے موقع پر ہم نے نیا عزم اور نیا تجربہ لے کر ان دیوں کو جلایا ہے۔ یہ وکست (ترقی یافتہ) دہلی کے ویژن کی طرف ہمارا عہد ہے۔‘‘

دیوالی: روشنی اور نیکی کی جیت کا تہوار

دیوالی جسے دیپاولی بھی کہا جاتا ہے روشنی کا تہوار ہے جو نیکی کی بدی پر اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے۔ یہ دن شری رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب انہوں نے راون کو شکست دی۔ اس موقع پر گھروں کی صفائی، چراغ جلانے، لکشمی دیوی کی پوجا، مٹھائیاں تقسیم کرنے، نئے کپڑے پہننے اور آتش بازی کی روایت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read