Bharat Express DD Free Dish

قومی

حکومت کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ معاہدے کے بعد ہندوستانی برآمدات پر محصولات کو 50 فیصد سے کم کرکے 15-16 فیصد کیا جاسکتا ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام کے دوران حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل کے دعووں کو دہرائے جانے کے بعد کانگریس نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل کے خطاب سے نوازے جانے کی تقریب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل اُپیندردیویدی نے نیرج چوپڑا کو اعزازی پپس (نشان) پہنائے۔

چراغ پاسوان نے آر جے ڈی اور کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹیاں اپنا اتحاد نہیں سنبھال سکتیں، وہ بہار جیسے بڑی اور حساس ریاست کو کیسے ایک ساتھ رکھ پائیں گی؟

مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے اس کامیابی کا سہرا مودی حکومت کی جنگلاتی پالیسیوں، ماحولیاتی مشن ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ اور ریاستی سطح پر کیے گئے شجر کاری کے وسیع اقدامات کو دیا۔

دیوالی گزر چکی ہے اور اب چند دنوں میں تہواروں کا سیزن ختم ہونے والا ہے۔ ایسے میں اگر آپ سونا چاندی خریدنے کا سوچ رہے ہیں، یا ان میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو یہ خبر آج آپ کے لیے ضروری ہے۔

امت شاہ کے یوم پیدائش پر ملک بھر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سبھی نے ان کی قیادت میں ’’نکسل ازم سے نجات، بدعنوانی سے آزادی‘‘ اور ’’تعاون سے ترقی‘‘ کے قومی عزم کو سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر  دھرمندر پردھان نے گجراتی نئے سال پر دلی مبارکباد پیش کی۔