Delhi liquor policy case: سرویش مشرا اور وویک تیاگی کون ہیں؟ جانچ ایجنسی ان دونوں کو سنجے سنگھ کے سامنے بٹھا کر کرے گی تفتیش
دہلی حکومت نے 2021-22 میں نئی شراب پالیسی لے کر آئی تھی۔ نئی پالیسی میں گھپلے کے الزامات لگے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔
Hearing on CM Hemant Soren’s petition in High Court: جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سی ایم ہیمنت سورین کی عرضی پر ہوئی سماعت، ہیمنت کے وکیل کو چاہئے مزید وقت، کورٹ نے مقرر کی 11 اکتوبر کی اگلی تاریخ
وزیر اعلیٰ اس سے قبل سپریم کورٹ گئے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ وہ ہائی کورٹ جا کر اپنا موقف پیش کریں۔ ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پانچویں سمن کے خلاف اپنا جواب اپنے وکیل کے ذریعے ای ڈی کے دفتر کو بھیجا تھا۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا تھا کہ عدالت سے حکم آنے تک کوئی کارروائی نہ کرے۔
پانچ ریاستوں میں الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، دیوالی کے بعد ہوسکتی ہے ووٹنگ، یہاں پڑھیں تفصیل
پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کی تاریخ الگ الگ ہوسکتی ہیں۔ پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ جن پانچ ریاستوں میں الیکشن ہونا ہے، ان میں سے چارمیں خواتین رائے دہندگان مردوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔
Rajasthan Election 2023: گہلوت کے 28 وزراء میں صرف 3 خواتین،اوبی سی کو لے کر شور مچانے والی کانگریس کی سرکار میں ایسا ہےذات پات کا مساوات
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ راجستھان میں او بی سی دو حصوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ایک جاٹ اور دوسرا غیر جاٹ۔ جاٹ بہت سارے سیاسی فیصلے لیتے ہیں اور فی الحال وہ بی جے پی کے ساتھ کھل کر نظر نہیں آرہے ہیں۔
Rajasthan Election 2023: پی ایم مودی اور وسندھرا راجے کے درمیان کیوں ہے تنازعہ؟ سی ایم اشوک گہلوت نے بتائی بڑی وجہ، ڈائری کے متعلق بھی بی جے پی پر سادھا نشانہ
پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے گہلوت نے کہا - پی ایم کہتے ہیں کہ انہوں نے پانی دیا۔ تو آپ نے یہ احسان نہیں کیا۔ جب میں گجرات کا انچارج تھا تو وہ مجھے بدنام کرت تھے، کہتے تھے کہ اشوک گہلوت پانی نہیں آنے دے رہے ہیں۔
Mumbai Fire: گورے گاؤں میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزگی، 46 افراد جھلسے، 7 ہلاک
بی ایم سی حکام نے بتایا کہ ہمیں کل دیر رات ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد ہم نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں موقع پر بھیج دیں۔
Sikkim Floods: این ڈی آر ایف کی ٹیم ٹنل میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کرے گی آپریشن ، اس طرح کا ریسکیو آپریشن تھائی لینڈمیں 2018 میں کیا گیا تھا
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چونکہ یہ کام این ڈی آر ایف ٹیم کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔ وہ ایسی جگہ جا رہی ہے جس کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی۔
Commerce Secretary visits Brazil: کامرس سکریٹری نے انڈیا برازیل ٹریڈ مانیٹرنگ میکانزم کی چھٹی میٹنگ کے لیے برازیل کا دورہ کیا
2 اکتوبر 2023 کو، وفد نے مختلف تجارتی سہولت کاری کی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کا مقصد ہندوستان اور برازیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ ساؤ پالو کی کمرشل ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کے دوران ممکنہ تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔
Jammu and Kashmir Democratic Freedom Party: علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے خلاف بڑی کارروائی،پانچ سال کیلئے غیرقانونی تنظیم قرار
حکومت نے کہا کہ 1998 سے اس کے ارکان نے ہمیشہ ملک میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو فروغ دیا ہے۔ اس تنظیم کے ارکان عوام کو بھڑکا کر کشمیر کو ایک علیحدہ اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہندوستان کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔
Madhya Pradesh Election 2023: وزیر اعظم مودی نے ‘ویرانگانہ رانی درگاوتی میموریل اینڈ گارڈن’ کا رکھا سنگ بنیاد، کہا پسماندہ افراد کو فوقیت دینا ڈبل انجن والی حکومت کی ترجیحات میں شامل
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہماری بہنوں کو دھواں سے پاک کچن فراہم کرنا ہے۔ کچھ لوگوں نے تحقیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک ماں دھواں دار چولہے پر کھانا پکاتی ہے تو اس سے 24 گھنٹے میں 400 سگریٹ کے برابر دھواں نکلتا ہے۔