Bharat Express DD Free Dish

قومی

سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی اروند پٹیریا پر لگے الزامات کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اشارہ دیا ہے۔

لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اُن عظیم آدمیوں اور نظریات کو بھی اپنا لینے کی کوشش کر رہی ہے جو دراصل اس کے نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دو روزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع تر سماج  سے براہ راست تعامل اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کرن اڈانی نے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ریاست میں 10,000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

8 دسمبر 2021 کو Mi-17 ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کے علاوہ شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ گروپ کیپٹن ورون  سنگھ بھی شامل تھے۔ ورون سنگھ اس حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص تھے، لیکن کچھ دنوں بعد علاج کے دوران ان کا بھی انتقال ہو گیا۔

مرکزی وزیر ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو ’’انتہائی سنجیدگی سے‘‘ دیکھ رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ: ’’نتائج سامنے آنے کے بعد حکومت ایسا سخت قدم اٹھائے گی جو دوسری ایئر لائنز کے لیے بھی مثال ثابت ہوگا۔‘‘

لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز ’وَندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج ’وَندے ماترم‘ پر بحث اس لیے چاہتی تھی کیونکہ مغربی بنگال میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

’’پرمکھ ورنی امرت مہوتسو‘‘ احمد آباد کے مشہور سابر متی ریور فرنٹ ایونٹ سینٹر میں منعقد ہوا جس میں مہنت سوامی مہاراج، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیراعلیٰ ہرش سنگھوی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کے سیزن کے دوران سرافا مارکیٹ سے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ آج سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ سرافا مارکیٹ میں 22 اور 24 کیریٹ سونا گزشتہ دن کے مقابلے میں تھوڑا سستا ہوا ہے۔

گُروگرام ضلع تیزی سے گرتے ہوئے زیرِ زمین پانی کی سطح کا سامنا کر رہا ہے۔ GuruJal اور Wipro Foundation نے کنوؤں کو دوبارہ فعال بنانے کی مہم شروع کی ہے۔ HydroMingle Delhi 2025 ایک ایسا پلیٹ فارم بنے گا جو سائنس، سماج اور پالیسی کو جوڑ کر پانی کی سلامتی کے لیے ٹھوس اقدامات کو آگے بڑھائے گا۔