Bharat Express

Haryana: ٹائر پھٹنے سے درمیان میں رکی کار، پیچھے سے SUV نے ماری ٹکر، 6 ہلاک

پولیس نے بتایا کہ واپسی کے دوران گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک ایس یو وی نے کار کو ٹکر مار دی۔ دھاروہیڑا تھانے کے ایس ایچ او نے کہا، “ڈرائیور کے علاوہ گاڑی میں چھ خواتین تھیں جو ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی تھیں۔

ٹائر پھٹنے سے درمیان میں رکی کار، پیچھے سے SUV نے ماری ٹکر، 6 ہلاک

Haryana: ہریانہ کے ریواڑی میں عقیدت مندوں کو لے جانے والی کار کو ایک SUV نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سڑک حادثہ میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی رات مسانی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کار میں سوار لوگ راجستھان کے کھاٹو شیام مندر میں جاکر پوجا کرکے واپس آرہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ واپسی کے دوران گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک ایس یو وی نے کار کو ٹکر مار دی۔ دھاروہیڑا تھانے کے ایس ایچ او نے کہا، “ڈرائیور کے علاوہ گاڑی میں چھ خواتین تھیں جو ٹائر پھٹنے کے بعد سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی تھیں۔ ان میں سے چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس نے بھی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پیچھے سے ٹکرانے والی کار میں 5 آدمی سوار تھے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔ اس سڑک حادثے میں کل چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: جھارکھنڈ میں بھی ٹوٹا انڈیا اتحاد! اس پارٹی نے کانگریس سے الگ ہوکر اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت روشنی (58)، نیلم (54)، پونم جین (50) اور شکھا (40) ساکن اتر پردیش کے غازی آباد، کار ڈرائیور وجے (40) ساکنہ ہماچل پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک افراد کی جو کہ یہیں کے کھرکھرا گاؤں کا رہنے والا ہے کی شناخت سنیل (24) کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ریواڑی اور گروگرام کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس