نئی دہلی: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی کمپنی Open AIنے اپنے اے آئی کوڈنگ اسسٹنٹ “کوڈیکس” کو چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے بعد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ یوزراب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے دور سے ہی کوڈنگ سے متعلق کاموں کی نگرانی، منظوری اور مینجمنٹ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو موڈ میں جاری کیا گیا ہے اور اسے چیٹ جی پی ٹی کے تمام پلانز، بشمول فری اور گو صارفین کے لیے دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ اس انضمام کے بعد یوزر اپنے موبائل فون کو کوڈیکس چلانے والی مختلف مشینوں جیسے لیپ ٹاپ، میک منی، ڈیولپمنٹ باکس اور ریموٹ سسٹمز سے جوڑ سکیں گے۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ اس فیچر کے ذریعے یوزربراہ راست چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ پر اپنے پروجیکٹس سے متعلق لائیو اپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس میں اسکرین شاٹس، ٹرمینل آؤٹ پٹ، ٹیسٹ رزلٹس، کمانڈ اپروول اور کوڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب یوزر بغیر ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واپس گئے، موبائل فون سے ہی آؤٹ پٹ ریویو کر سکیں گے، کمانڈز کو منظوری دے سکیں گے، اے آئی ماڈلز تبدیل کر سکیں گے اور نئے کوڈنگ ٹاسک بھی شروع کر سکیں گے۔ اس سے ڈویلپرز کو زیادہ سہولت اور لچک حاصل ہوگی، خاص طور پر ان لوگوں کو جو مختلف مقامات سے کام کرتے ہیں۔اوپن اے آئی نے واضح کیا کہ فائلیں، لاگ اِن معلومات اور اجازت سے متعلق حساس ڈیٹا صرف کنیکٹڈ مشین پر محفوظ رہے گا، جب کہ موبائل ایپ پر صرف ضروری لائیو اپ ڈیٹس ہی ہم آہنگ ہوں گی۔
کمپنی کے مطابق اس وقت ہر ہفتے 40 لاکھ سے زیادہ صارفین کوڈیکس استعمال کر رہے ہیں، جو اس فیچر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اوپن اے آئی نے یہ بھی بتایا کہ ریموٹ ایس ایس ایچ سپورٹ اور “ہُکس” اب تمام پلانز کے لیے عام طور پر دستیاب ہیں، جبکہ انٹرپرائز اور بزنس یوزر کے لیے پروگرامنگ ایکسیس ٹوکنز بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ صحت اور انٹرپرائز سیکٹر کے اہل یوزر کے لیے HIPAA-مطابق سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ مقامی سسٹمز پر کوڈیکس کا محفوظ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ونڈوز سسٹمز پر چلنے والے کوڈیکس کو بھی چیٹ جی پی ٹی موبائل ایپ سے منسلک کرنے کی سہولت متعارف کرا دی جائے گی، جس سے مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے ڈویلپرز کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




