مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا استقبال کرتے ہوئے این ایس اے اجیت ڈوبھال اور سراج الدین قریشی۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ ہندوستان کے دورہ پرہیں۔ انہوں نے آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں خسرو فاونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں کہا کہ ہندوستانی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کواپنی قومیت پرفخر ہے، کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اوراپنے آئین پرفخرکرتے ہیں۔ اس سے قبل مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور سابق سعودی عرب کے سفیرشیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے بی ایس عبدالرحمٰن آڈیٹوریم میں والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ خسروفاؤنڈیشن کی دعوت پرہندوستان کے دورہ پرتشریف لائے ہیں۔ اس دوران ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ وزیراعظم نریندرمودی، سینئراسلامی رہنماؤں اورمختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہندوستان کا آئین مقدس: ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ
مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہندوستانی دانشمندی نے انسانیت کے لئے بہت کچھ دیا ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنی قومیت اورآئین پر فخرہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہندوستانی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کو اپنی قومیت پر فخر ہے کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں اپنے آئین پر فخر ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”ہندوستانی آئین ایک مقدس آئین ہے، جو مختلف ذات پات اور مذاہب کے لوگوں سمیت پورے ملک کو متحد کرتا ہے۔“
#WATCH | Delhi | Muslim World League Secretary General Sheikh Dr Mohammed bin Abdulkarim Al-Issa says, “We reach out to the different components & diversity with a common objective that we share. We have heard a lot about Indian wisdom & we know that Indian wisdom has contributed… pic.twitter.com/bfbDS9miaU
— ANI (@ANI) July 11, 2023
محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ہندوستان پرزوردیا کہ وہ دنیا میں امن واستحکام کوفروغ دینے کے لئے مل کرکام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہرملک ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اورسبھی کا ایک ہی مقصد ہے۔ اپنے قیام کے دوران ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ صدر، وزیراعظم نریندرمودی، سینئراسلامی مذہبی رہنماؤں اورمختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہندوستان میں کسی بھی مذہب کو نہیں ہے خطرہ: این ایس اے
قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ہندوستان میں کوئی مذہب خطرے میں نہیں ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ ہندوستان سبھی مسائل کے حل کے لئے رواداری، بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ اہندوستان میں سبھی کو برابر کا حق ہے۔ این ایس اے نے کہا کہ ہندوستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک نے 26/11 ممبئی حملے سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے۔
NSA Ajit Doval says, “…Muslim World League Secretary General’s message is loud and clear that we live in harmony, we live in peace if you would like to protect the future of humanity…Excellency your deep understanding of Islam, the religions of the world and incessant efforts… pic.twitter.com/3mQx3M6iM5
— ANI (@ANI) July 11, 2023
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کے پیغام کو بلند اور واضح قرار دیا
این ایس اے اجیت ڈوبھال کا کہنا ہے، “مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل کا پیغام بلند اورواضح ہے کہ ہم ہم آہنگی سے رہتے ہیں، ہم امن سے رہتے ہیں اگرآپ انسانیت کے مستقبل کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں… عالی شان آپ کی اسلام کی گہری سمجھ، دنیا کے مذاہب اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مسلسل کوششوں، اصلاح کی راہ پرمستقل رہنمائی کرنے کی ہمت نے نہ صرف اسلام کی بہترتفہیم اورانسانیت کے لئے اس کے تعاون میں اہم کردارادا کیا ہے بلکہ انتہا پسند اوربنیاد پرست نظریات کونوجوان ذہنوں میں مبتلا کرنے سے بھی روکا ہے۔ “
این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے۔ انہوں نے شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا ہے۔