نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے ٹی ایم سی کے باغی رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹریوسف پٹھان سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سرمائی اجلاس کے دوران، پورا اپوزیشن ایوان میں ایس آئی آراوردوسرے مسئلوں پراحتجاج کررہا تھا۔ ہمیشہ کی طرح ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ ایوان کے وہیل میں آکربے خوف ہوکراحتجاج کررہے تھے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ وہ بھی وہیں پرتھے اورانہیں ایک اہم مسلم رکن پارلیمنٹ جو ٹی ایم سی سے نہیں تھے، کویوسف پٹھان پرچلّاتے اورانہیں احتجاج سے ہٹنے کے لئے کہتے ہوئے سنا۔
’وہ گجرات میں تمہارا گھر بلڈوزر سے گرا دیں گے‘
روح اللہ مہدی نے مزید کہا، “یوسف پٹھان سچ میں احتجاجی مظاہرہ سے ہٹ گئے اوراپنی سیٹ پرواپس آگئے۔ میں نے یوسف کے چہرے پرتبدیلی دیکھی، وہ تقریباً کانپ رہے تھے۔ اس رکن پارلیمنٹ کے جانے کے بعد، میں یوسف کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا ہوا؟ وہ خوفزدہ کیوں ہیں؟ یوسف نے مجھے بتایا کہ اس شخص نے ان سے کہا کہ انہیں بی جے پی کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے، تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم بی جے پی کے خلاف احتجاج کیوں کررہے ہو؟ خود کو دشمن کیوں بنا رہے ہو؟ وہ گجرات میں تمہارا گھربلڈوزرسے گرا دیں گے۔”
آغا سید روح اللہ مہدی کا بڑا انکشاف
انہوں نے مزید بتایا، ”اس درمیان مہوا موئترا آئیں اورمجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ میں نے انہیں بتایا کہ یوسف ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ اس شخص نے یوسف سے کہا کہ بی جے پی گجرات میں ان کا گھربلڈوزرسے گرا دے گی۔ مہوا موئترا غصے میں آگئیں اوریوسف سے کہا کہ اس شخص کی بات نہ سنیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم ایک ہیں اورکوئی بھی آپ کویا آپ کی فیملی کوچھونے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مہوا موئترا اورٹی ایم سی کے لئے بہت برا لگتا ہے۔ آپ نے ان کا ساتھ دیا، لیکن انہوں نے اوران کے جیسے لوگوں نے ہی آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔”
During the last winter session of Parliament the entire opposition was protesting against SIR and other issues in the house. Like always the @AITCofficial MPs were in the well taking lead and protesting fearlessly. I was there and I heard a prominent Muslim MP (not from TMC)…
— Aga Syed Ruhullah Mehdi (@RuhullahMehdi) June 15, 2026
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن میں ملی شکست کے بعد ٹی ایم سی میں بڑی پھوٹ پڑگئی ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ باغی ہوگئے ہیں۔ ٹی ایم سی کے باغی کیمپ میں بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان اورسیانی گھوش جیسے اراکین پارلیمنٹ کے نام شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


