Bharat Express

سونیا گاندھی کے گھر 10 جن پتھ پہنچے مکیش امبانی، بیٹے اننت امبانی کی شادی کی دعوت دی

ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی نے کانگریس لیڈرسونیا گاندھی کواپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کا کارڈ لے کر 10 جن پتھ پہنچے۔ امبانی نے سونیا کو بیٹے کی شادی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

مکیش امبانی نے سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کی شادی کا دعوت نامہ دیا ہے۔

مکیش امبانی جمعرات کوسونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے سونیا گاندھی کو اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی دعوت دی۔ اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کوشادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ اس سے پہلے شادی کی تمام رسمیں شروع ہو چکی ہیں۔ اننت امبانی اوررادھیکا کی شادی سے پہلے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ انٹیلیا پرمامیروتقریب رکھی گئی۔

مامیرو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک گجراتی شادی کی رسم ہے، جس میں دلہن کے ماما اسے مٹھائی اورتحفہ دینے آتے ہیں۔ امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی سے متعلق مکیش امبانی اورنیتا امبانی خود سے لوگوں کو کارڈ تقسیم کررہے ہیں اورشادی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ممبئی میں انہوں نے کئی لیڈراورفنکارکے گھرخود جاکرانہیں شادی کا دعوت نامہ دیا ہے۔

گزشتہ ماہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت کی شادی کے لیے بابا وشوناتھ کو مدعو کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے 1.51 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا۔ ماتا انا پورنا نے مندر کو ایک کروڑروپئے کا تحفہ دیا تھا۔ بنارس کے بُننے والوں کو ساڑیاں بنانے کوکہا گیا۔ نیتا امبانی نے کہا تھا کہ وہ 10 سال بعد بنارس آئی ہیں۔ اننت اور رادھیکا کی شادی کا پروگرام 12 سے 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

اننت-رادھیکا کی شادی کے کارڈ کا کیسے ہوا لک؟

اننت رادھیکا کی شادی کا دعوت نامہ ایک لال رنگ کے باکس میں ہے۔ اس کا لُک ایک ’مندر‘ جیسا ہے، جوچاندی کا بنا ہے۔ شادی تقریب ممبئی کے جیوورلڈ کنونشن سینٹرمیں ہونا ہے، جو 3 دن چلے گا۔ 13 جولائی کوآشیرواد تقریب اور14 جولائی کو ریسپشن رکھا گیا ہے۔

جام نگرمیں منایا گیا تھا پہلا پری ویڈنگ سیلبریشن

اس سے پہلے مارچ میں ان کی شادی کا پہلا پری ویڈنگ سیلبریشن جام نگر میں منایا گیا تھا جبکہ دوسرا پری ویڈنگ سیلبریشن مئی کے آخر میں یوروپ میں ایک کروزپرمنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read