کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کومیسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس معاملے میں گورنر کے خلاف ان کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ درخواست میں بیان کردہ حقائق کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔اس سے صاف ظاہر ہوگیا کہ اب سی ایم سدارمیا کے خلاف زمین گھوٹالہ معاملے میں مقدمہ چلے گا۔حالانکہ سدارمیا کی جانب سے ہائی کورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ زمین ناہی ان کے نام سے ہے اور ناہی اس معاملے میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے اس لئے گورنر کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درست نہیں ہے۔ چونکہ یہ زمین میری بیوی کے نام پر ہے اور درست قیمت پر درست طریقے سے خریدی گئی ہے۔ حالانکہ کرناٹک ہائی کورٹ کا سنگل جج بنج نے سدارمیا کی عرضی خارج کرتے ہوئے سدارمیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
High Court of Karnataka’s Nagaprasanna bench dismisses the petition challenged by CM Siddaramaiah. He had challenged the Governor’s sanction for his prosecution in the alleged MUDA scam.
(File photo) pic.twitter.com/W5KzXE4E18
— ANI (@ANI) September 24, 2024
درحقیقت، یہ معاملہ 3.14 ایکڑ زمین کے ایک ٹکڑے سے متعلق ہے، جو سدارامیا کی بیوی پاروتی کے نام پر ہے۔ بی جے پی اس معاملے کو لے کر وزیر اعلی اور ان کی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے اور سی ایم سدارامیا پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے 12 ستمبر کو کیس کی سماعت مکمل کر کے اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔ اس نے بنگلورو کی ایک خصوصی عدالت کو مزید کارروائی ملتوی کرنے اور وزیراعلیٰ کے خلاف جلد بازی میں کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یہ الزامات سی ایم سدارامیا کی بیوی پر لگائے گئے ہیں
یہ مقدمہ ان الزامات سے متعلق ہے کہ سدارامیا کی اہلیہ بی ایم پاروتی کو میسور کے ایک اعلیٰ درجے کے علاقے میں معاوضے کی جگہ الاٹ کی گئی تھی، جس کی جائیداد کی قیمت میسور اتھارٹی کے ذریعہ حاصل کی گئی ان کی زمین کے مقام سے کہیں زیادہ تھی۔ میسور اربن اتھارٹی نے پاروتی کو اس کی 3.16 ایکڑ اراضی کے بدلے میں 50:50 ریشو اسکیم کے تحت پلاٹ الاٹ کیے تھے، جہاں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک رہائشی لے آوٹ تیار کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔