میڈیکل کی طالبہ کی لاش کمرے کے اندر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس نے موبائل قبضے میں لے کر شروع کی کیس کی تفتیش
Delhi News: دہلی میں میڈیکل کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مشرقی دہلی کے نیو اشوک نگر علاقے میں نرسنگ کی ایک 22 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ 18 اگست (اتوار) کو پولیس کو پی سی آر کال موصول ہوئی کہ ایک لڑکی اپنے کمرے میں بے ہوش پڑی ہے۔ کمرہ اندر سے بند ہے۔
چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی لڑکی
جب پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں وہاں پہنچی اور دروازہ کھولا تو وہ ہکا بکا رہ گئے۔ لڑکی چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے لڑکی کو نیچے اتارا۔ اس کے بعد CATS عملے نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔
ہاتھ میں لگی تھی دو ڈرپ
اس معاملے کی معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ متوفی کے ہاتھ میں ایک کینولا اور دو ڈرپس لگی تھی۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے وہ کمرے کے اندر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ لاش کو ایل بی ایس اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد گھر والوں کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لڑکی کا موبائل ضبط کر لیا ہے۔ موبائل کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں- Kolkata Doctor Rape Murder Case: مرکزی اسپتالوں کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم، کولکاتہ عصمت دری کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
A 22-year-old nursing student allegedly died by suicide in East Delhi’s New Ashok Nagar area. On 18th August, a PCR call was received that a girl was lying unconscious in her room and the room was locked from inside. Police and Fire department teams pushed the door open. The girl…
— ANI (@ANI) August 19, 2024
کال کی تفصیلات کی تحقیقات کرے گی پولیس
پولیس کو امید ہے کہ موبائل میں کال کی تفصیلات کی جانچ پڑتال سے خودکشی کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ پولیس اس معاملے میں کئی اور زاویوں سے بھی تفتیش کرنے جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کے لیے مقامی لوگوں اور متوفی کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔
کولکاتہ واقعہ پر ملک بھر میں غم و غصہ
آپ کو بتاتے چلیں کہ کولکاتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر ملک بھر کا طبی عملہ ناراض ہے۔ ملک بھر میں ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ آئی ایم اے کے ڈاکٹروں نے بھی اس معاملے کو لے کر پی ایم مودی سے بات کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس