Bharat Express DD Free Dish

BSP Meeting in Lucknow: ایس پی-بی جے پی کی تیاری کے درمیان مایاوتی کا بڑا اعلان، ان لیڈران کو بلایا لکھنو، بنے گا یہ پلان!

مایاوتی نے منگل کے روز لکھنو واقع پارٹی کے دفترمیں ریاستی اورضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں آئندہ حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔

اترپردیش اسمبلی الیکشن 2027 کی تیاریوں کے آغاز کے درمیان 29 مارچ کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے نوئیڈا میں پی ڈی اے ریلی کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ وہیں اب بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی آج (30 مارچ، 2026) کو اعلان کردیا ہے۔ مایاوتی نے منگل (31 مارچ) کو پارٹی کے لکھنو دفتر میں سبھی ریاستی اور ضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ہی آئندہ  اسمبلی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پرتبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی دفترکے ذریعہ میڈیا کوریج کی اطلاع کے مطابق، پارٹی کی انتخابی تیاریاں، تنظیم کی زمینی مضبوطی، اقتصادی صورتحال اور اعلیٰ ذات میں پارٹی کی پکڑکو مضبوط بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ امبیڈکرجینتی کی تیاریوں پربھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔

مشن 2027 کی تیاری

پارٹی ذرائع کے مطابق، بی ایس پی سربراہ مایاوتی پارٹی کارکنان سے بوتھ سطح تک کی کمیٹیوں کی صورتحال، ٹارگیٹ کی رفتاراورتنظیمی کاموں کی رپورٹ لیں گی۔ حال کے دنوں میں بی ایس پی نے تنظیم کومضبوط کرنے اوربہوجن ایکتا پرزوردیا ہے۔ اس میٹنگ کومشن 2027 کے لئے اہم مانا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بابا صاحب کی جینتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ پارٹی پورے زوروشورسے اس پروگرام کومناتی رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کارکنان اورعہدیداران کوزیادہ سرگرم ہونے اورلوگوں کے درمیان جانے کے احکامات مل سکتے ہیں۔

ریاست میں انتخابی ہلچل شروع

یہاں بتا دیں کہ ایک دن پہلے ہی اتوارکے روزسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے نوئیڈا میں پی ڈی اے ریلی کرکے مغربی یوپی میں انتخابی بگل بجا دیا ہے۔ جبکہ جیورایئر پورٹ کے بہانے 28 مارچ کو وزیراعظم مودی نے بھی نوئیڈا میں ایک ریلی کو خطاب کیا تھا۔ جبکہ مایاوتی نے ایکس پرپوسٹ کرکے جیورایئرپورٹ پروجیکٹ کواپنی حکومت میں شروع ہونا بتایا تھا۔ گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹیوں نے ابھی سے اسمبلی الیکشن کے لئے اپنے حق میں ماحول بنانا شروع کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔