Bharat Express DD Free Dish

UP Police Seized DJ of Marriage, Family alleges Mau District Police: مئو صدر کوتوال شیلیش سنگھ کی داداگری، شادی پروگرام میں بج رہے ڈی جے کو کیا سیز، متاثرہ فیملی کو کر رہے ہیں پریشان

 شہر کے بھجوٹی آفیسر کالونی میں رہنے والے اکھنڈ پرتاپ سنگھ کی آج شادی تھی اور بارات غازی پور جانی تھی، لیکن ڈی جے سیز ہونے کے سبب بارات ابھی تک نکلی نہیں ہے۔

اترپردیش کے مئو ضلع کی پولیس دادا گیری پر اترآئی ہے۔ صدرکوتوال علاقے میں ایک شادی پروگرام میں ایک شادی پروگرام میں ڈی جے بج رہا تھا، جسے بے انداز کوتوال شیلیش سنگھ نے دو سپاہیوں کو بھیج کر زبردستی ڈی جے کو گاڑی کے ساتھ پہلے تھانے لے گئے اور پھر سیز کردیا۔ جب اہل خانہ نے ڈی جے کو چھوڑنے کی بات کہی تو رعب دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلے کورٹ سے آرڈر لے آؤ، جس کے بعد ڈی جے نہ ہونے کے سبب شادی کا پروگرام گزشتہ کئی گھنٹوں سے رکا ہوا ہے۔

دوست پولیس کا دعویٰ کرنے والی مئو پولیس بغیر وجہ لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے ایک شادی پروگرام رکا ہوا ہے۔ اہل خانہ تھانے کے باہر اس امید میں کھڑے ہیں کہ ڈی جے کو پولیس چھوڑ دے تو شادی کا پروگرام آگے بڑھے، لیکن کوتوال شیلیش سنگھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہا ہے۔

دراصل، شہر کے بھجوٹی آفیسر کالونی میں رہنے والے اکھنڈ پرتاپ سنگھ کی آج شادی تھی اور بارات غازی پور جارنی تھی، لیکن ڈی جے سیز ہونے کے سبب بارات ابھی تک نہیں نکلی نہیں ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read