گجرات کے راجکوٹ میں ٹی آر پی گیم زون میں زبردست آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ وہیں گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی نے 24 اموات کی تصدیق کی ہے۔ 24 جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بچوں سمیت کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ کیسے لگی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔راجکوٹ کے پولس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور انہیں مزید تحقیقات کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ‘گیمنگ زون کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
#Gujarat : राजकोट के TRP गेम जोन में लगी भीषण आग में 8 से लोगों के मौत की आशंका।
दमकल की टीम ने आग पर काबु पाया, गुजरात के मुख्यमंत्री @Bhupendrapbjp ने बचाव कार्य के लिए दिशा निर्देश।#Rajkot https://t.co/jyK3UcPn7K pic.twitter.com/ekyg1wG30A
— Kaushik Kanthecha (@Kaushikdd) May 25, 2024
پولس کمشنر راجو بھارگوا نے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی گیمنگ زون کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔ بچوں سمیت کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم آگ پر قابو پانے کے بعد اندر جائے گی۔ اس کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔ فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ آگ کیسے لگی۔گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے اس معاملے کے حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ راجکوٹ کے گیم زون میں آگ لگنے کے واقعے میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری طور پر بچاؤ اور راحت کے کاموں کی ہدایات دی گئی ہیں۔ زخمیوں کے فوری علاج کے انتظامات کو ترجیح دینے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
રાજકોટમાં ગેમ ઝોનમાં સર્જાયેલી આગની દુર્ઘટનામાં તત્કાલ બચાવ અને રાહત કામગીરી માટે મહાનગરપાલિકા અને વહીવટી તંત્રને સૂચનાઓ આપી છે. ઇજાગ્રસ્ત લોકોને તાત્કાલિક સારવાર મળે તે માટેની વ્યવસ્થાઓને અગ્રતા આપવા પણ સૂચના આપી છે.
— Bhupendra Patel (Modi Ka Parivar) (@Bhupendrapbjp) May 25, 2024
اس دوران چیف فائر آفیسر آئی وی کھیر نے بتایا کہ آگ ٹی آر پی گیم زون میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس کوئی پیغام نہیں تھا کہ اندر کتنے آدمی تھے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
لاشیں اس حد تک جل گئیں کہ ان کی شناخت مشکل ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق گیم زون کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گیم زون کے مالکان کے نام سامنے آگئے ہیں۔ یوراج سنگھ سولنکی، منوجے سنگھ سولنکی گیم زون کے مالک ہیں، پرکاش جین اور راہل راٹھور گیم زون کے منیجر ہیں۔اس حادثے میں 10 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ گیم زون میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ سے پورا گیم زون جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولس کمشنر راجیو بھارگوا اور کلکٹر آنند پٹیل موجود ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ واقعہ کلاواد روڈ پر واقع ٹی آر پی گیم زون میں پیش آیا۔ آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے بادل 5 کلومیٹر دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
Extremely distressed by the fire mishap in Rajkot. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. Prayers for the injured. The local administration is working to provide all possible assistance to those affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 25, 2024
The fire tragedy in Rajkot has saddened us all. In my telephone conversation with him a short while ago, Gujarat CM Bhupendrabhai Patel Ji told me about the efforts underway to ensure all possible assistance is provided to those who have been affected. @Bhupendrapbjp
— Narendra Modi (@narendramodi) May 25, 2024
وہیں دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں سوشل میڈیاا یکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ”راجکوٹ میں آتشزدگی کے واقعہ سے انتہائی پریشان ہوں۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کے لیے دعاہے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہیں پی ایم مودی نے اپنے ایک دوسرے پوسٹ میں کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے سانحہ نے ہم سب کو دکھی کر دیا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے وزیراعلیٰ کے ساتھ میری ٹیلی فون پر بات چیت میں بھوپیندر بھائی پٹیل جی نے مجھے ان کوششوں کے بارے میں بتایا جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
بھارت ایکسپریس۔