Bharat Express DD Free Dish

Fire Accident

دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کے سرکاری رہائش گاہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی فائر سروس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً بیس منٹ کی کارروائی کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔

آندھرا پردیش کے اناکاپلّی ضلع میں ایرناکولم ایکسپریس کے دو اے سی کوچز میں شدید آگ لگ گئی۔

اس سانحے نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں عمارتوں کی حفاظت اور فائر سیفٹی کے معیارات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پرانی عمارات میں ناقص وائرنگ اور ناکافی فائر سیفٹی اقدامات اس طرح کے حادثات کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

چیف فائر آفیسر آئی وی کھیر نے بتایا کہ آگ ٹی آر پی گیم زون میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس کوئی پیغام نہیں تھا کہ اندر کتنے آدمی تھے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

نینی تال ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ آگ سے پائنس کے علاقے میں واقع ہائی کورٹ کالونی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے جب کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے اعلیٰ ا فسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ اس فیکٹری کے اندر کتنے لوگ ہیں، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولین ترجیح فیکٹری میں آگ سے کسی بھی طرح قابو پایا جائے۔

چین کے صوبے جیانگ شی میں واقع ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ یوشوئی مارکیٹ میں پیش آیا جہاں شاپنگ کمپلیکس ایک تہہ خانے میں تھا۔ آگ لگنے کے باعث چینی اپنی جان بچانے کے لیے باہر بھاگے۔

حکام نے بتایا کہ پیئر نمبر 9 کے قریب ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی اور اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا۔اس نے آس پاس کی کئی دیگر ہاؤس بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بی ایم سی حکام نے بتایا کہ ہمیں کل دیر رات ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد ہم نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں موقع پر بھیج دیں۔

اسپین کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ مرسیا کی سٹی کونسل نے شہر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو آدھاجھکا دیا گیا ہے۔ تین روزہ سوگ کا اعلان  بھی کیا  گیاہے۔