Bharat Express DD Free Dish

Fire Accident

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ناخوشگوار واقعے سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔ عراق کے وزیر اعظم کے دفتر نے X (پہلے ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں یہ معلومات دی۔

امریکہ کے ہوائی میں واقع ماوئی کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 55 افراد سے زائدہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگلات میں پھیلنے والی آگ بہت خطرناک ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

صاحب باغ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق راجستھان اسپتال کے تہہ خانے میں صبح 4.30 بجے آگ لگی۔

یہ آگ تیسری منزل سے چھٹی مزل تک پہنچ چکی ہے اور اس میں ای او کے اور لوک آیکت کی شکایتوں کی جانچ والی فائلز بھی جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔ اس عمارت میں مدھیہ پردیش حکومت کے تمام محکہ بھی ہیں ، اس لحاظ سے سارے ڈیپارٹمنٹ کے اہم دستاویزات کے جل کر راکھ ہونے کا اندیشہ ہے۔