منیش سسودیا ضمانت ملنے کے بعد آج شام تک جیل سے باہر آسکتے ہیں۔
Aam Aadmi Party Leader Manish Sisodia News: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے راؤز ایوینیو کورٹ میں ضمانت کی درخواست (بیل اپلی کیشن) داخل کی ہے۔ منیش سسودیا نے سپریم کورٹ کے مشورے پر نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست فائل کی ہے۔ منیش سسودیا کی عرضی پر ہفتہ کے روز سماعت ہوگی۔ ہفتہ کے روز ہی منیش سسودیا کی 5 دن کی سی بی آئی ریمانڈ ختم ہو رہی ہے۔ وہیں ہفتہ کے روز ہی انہیں راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش بھی کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر فی الحال 4 مارچ تک سی بی آئی کی ریمانڈ میں ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انہیں راحت پانے کے لئے پہلے ہائی کورٹ میں جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے 26 فروری کو منیش سسودیا سے تقریباً 8 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کی تھی اور پھر گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد 27 فروری کو راؤز ایوینیو کورٹ میں سی بی آئی نے پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 5 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔
28 فروری کو منیش سسودیا نے دیا تھا استعفیٰ
28 فروری کو منیش سسودیا سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ نے جھٹکا دیتے ہوئے ان کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ آپ کو راحت کے لئے پہلے ہائی کورٹ کا رخ کرنا چاہئے۔ اس درمیان سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملنے کے بعد 28 فروری کو ہی منیش سسودیا نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو وزیر عہدے سے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ دہلی حکومت کے کل 33 محکموں میں 18 محکمے صرف منیش سسودیا سنبھال رہے تھے۔ ان کے پاس محکمہ خزانہ اور محکمہ تعلیم جیسی اہم وزارتیں تھیں۔
-بھارت ایکسپریس