Bharat Express

Delhi Liquor policy Case: منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا، شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں نہیں ملی ضمانت

Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ کو ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے میں 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں سی بی آئی نے لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)

Delhi Liquor Policy Case: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو شراب پالیسی معاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی عدالت نے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کے روز (28 اپریل) کو انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ راؤز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کردی ہے۔ اب نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف منیش سسودیا اب دہلی ہائی کورٹ کا رخ کریں گے۔

عدالت نے سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضمانت عرضی کی مخالفت کی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ جانچ ’اہم مرحلے‘ میں ہے اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرنے یہ دکھانے کے لئے من گھڑت ای-میل تیار کئے تھے کہ پالیسی کو عوامی منظوری حاصل تھی۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read