نئی دہلی :منی پور میں سکیورٹی فورسز نے ریاست بھر میں جاری خصوصی آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے، جبکہ تقریباً 27 ایکڑ پر پھیلی غیر قانونی پوست کی کاشت کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ منی پور پولیس کنٹرول روم کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق یہ کارروائیاں 7 اور 8 فروری 2026 کو امن و امان برقرار رکھنے اور حساس و سرحدی علاقوں میں بالادستی قائم کرنے کے مقصد سے انجام دی گئیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال معمول پر رہی۔ سکیورٹی فورسز مختلف اضلاع میں مسلسل سرچ آپریشن اور ایریا ڈومینیشن کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے، جن کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی ممکن ہوئی۔7 فروری کو نونی ضلع کے ننگبا تھانہ علاقہ کے تحت لینگ لونگ اور تائیکھانگ کے عمومی علاقے سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک امریکی کاربین ایم ٹو، ایک پستول، ایک ڈرون، مختلف اقسام کے کارتوس، ریڈیو سیٹس اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔
اسی طرح 8 فروری کو تنگنوپال ضلع کے تنگنوپال تھانہ علاقہ کے تحت مولنوم مولنئی گاؤں اور ملحقہ علاقوں سے ایک اے کے رائفل، ایک پستول، دیسی ساختہ مارٹر، سنگل بیرل رائفل، زندہ مارٹر بم، کارتوس اور بڑی تعداد میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔
اسی روز کانگ پوکپی ضلع کے کانگچپ تھانہ علاقہ کے تحت اولمن، سونگ لونگ اور لہانگ جول علاقوں میں تقریباً 27 ایکڑ پر پھیلی غیر قانونی پوست کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پانچ جھونپڑیوں کو مسمار کیا گیا، جب کہ نمک کی بوریاں، کھاد کے تھیلے اور ایک دو پہیہ گاڑی بھی ضبط کی گئی۔منی پور پولیس نے بتایا کہ موٹر گاڑیوں سے متعلق خلاف ورزیوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوام سے افواہوں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فرضی ویڈیوز سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے لوٹے گئے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فوری طور پر پولیس یا قریبی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
