Bharat Express

Manipur Violence: منی پور: راہل گاندھی کے قافلہ کو بشنو پور میں روکو گیا، تشدد سے متاثرہ افراد سے ملنے جا رہے تھے راہل

منی پور میں میتی اور کوکی کمیونٹی کے درمیان مئی کے شروع میں بھڑکے نسلی تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پہنچے امپھال

Manipur Violence: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے قافلے کو جمعرات کے روز منی پور کے بشنو پور میں پولیس نے تشدد کے اندیشے کی وجہ سے روک دیا۔ راہل تشدد سے متاثرہ منی پور کے اپنے دو روزہ دورے کے لیے جمعرات کے روز امپھال پہنچنے کے بعد ضلع چوراچند پور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ضلع میں راہل کا، ریلیف کیمپوں میں تشدد سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے ملنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل کانگریس کی ریاستی یونٹ کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ سول سوسائٹی کی تنظیموں، دانشوروں اور دیگر کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں 50,000 لوگ

ریاست میں کانگریس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا، “اس دورے کا مقصد منی پور میں نسلی تنازعہ سے متاثرہ لوگوں کو تسلی دینا ہے۔” بتا دیں کہ اس سال مئی میں منی پور میں نسلی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 300 سے زائد ریلیف کیمپوں میں 50,000 لوگ رہ رہے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر کیشم میگھ چندرا نے گاندھی کے دورے سے پہلے کہا، “منی پور میں صورتحال ٹھیک نہیں ہے، تشدد اب بھی جاری ہے اور گولی باری ہوتی رہتی ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی سرکار پر بھروسہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل سبل کا بڑا حملہ، پوچھا- وزیراعظم مودی 9 سال بعد کیوں ہوگئے مسلمانوں کے لئے فکر مند

’بیرن سنگھ کی سرکار کو ہٹا دینا چاہیے‘

کانگریس کی منی پور یونٹ کے انچارج ڈاکٹر اجوئے کمار نے دورے کی شروعات میں پی ٹی آئی ویڈیو سے کہا، “حکومت کو لوگوں کی بات سننی چاہیے۔ بیرن سنگھ کی سرکار کو برطرف کر دینا چاہیے۔” کانگریس پارٹی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی کا جمعہ کو امپھال میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کرنے اور بعد میں کچھ شہری تنظیموں کے ارکان سے بات چیت کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

100 سے زائد افراد ہوچکے ہیں ہلاک

واضح رہے کہ منی پور میں میتی اور کوکی کمیونٹی کے درمیان مئی کے شروع میں بھڑکے نسلی تشدد میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتا دیں کہ منی پور میں شیڈیول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ حاصل کرنے کے میتی کمیونٹی کے مطالبے کے خلاف یہ جھڑپیں 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کے انعقاد کے بعد شروع ہوئی تھی۔  منی پور میں 53 فیصد آبادی میتی کمیونٹی کی ہے اور بنیادی طور پر امپھال وادی میں رہتی ہے، جبکہ ناگا اور کوکی جیسی قبائلی کمیونٹیز کی آبادی 40 فیصد ہے اور یہ خاص طور سے پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانیں کس ریاست کی اعلی عدالت نے ’رشوت‘ دینے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کی بات کہی

بھارت ایکسپریس۔

Also Read