Bharat Express

Mamata Banerjee remarks on UCC: یوسی سی سے ہندوؤں کو نہیں ہوگا کوئی فائدہ ،بنگال میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی بی جے پی کی دوآنکھیں: ممتابنرجی

ممتا بنرجی نے ووٹروں کو کانگریس اور سی پی آئی (ایم) امیدواروں کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ ممتا نے انہیں بنگال میں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس مغربی بنگال میں بی جے پی کی دو آنکھیں ہیں۔اس لئے ان دونوں پارٹیوں سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

ممتا نے پی ایم مودی کو خط لکھا تو بی جے پی نے گھیرا، جھوٹا بتایا، کہا سوالوں کے جواب دیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یو سی سی کو لے کر مرکزی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کیاہے۔ ممتا بنرجی نے پیر (29 اپریل) کو بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ انتخابات سے پہلے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوؤں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سی ایم ممتا بنرجی نے یہ بات مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور حلقہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ سی ایم ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ووٹنگ کے پہلے دو مرحلوں کے دوران دیکھی گئی مایوسی کی وجہ سے تقسیم کی حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔اور ہندو مسلم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

یو سی سی سے ہندوؤں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے کسی نہ کسی مسئلے کا استعمال کرتی ہے۔ اس باربی جے پی کے لیڈران یو سی سی کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک خاص کمیونٹی کے خلاف ہے، لیکن یہ یو سی سی سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس سے ہندوؤں کو کسی طرح کا فائدہ نہیں ہو گا۔

ممتا بنرجی نے مزید  کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کے انداز اور فیصد کو دیکھنے کے بعد ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بی جے پی ہار رہی ہے۔ انہیں بقیہ پانچ مرحلوں میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی جے پی خوف و ہراس میں گھری ہوئی ہے۔ بھگوا کیمپ کا خاتمہ صرف وقت کی بات ہے۔

‘سی پی آئی (ایم) اور کانگریس بی جے پی کی دو آنکھیں ہیں’

ممتا بنرجی نے ووٹروں کو کانگریس اور سی پی آئی (ایم) امیدواروں کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ ممتا نے انہیں بنگال میں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس مغربی بنگال میں بی جے پی کی دو آنکھیں ہیں۔اس لئے ان دونوں پارٹیوں سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read