Bharat Express

Uniform civil code Issue

ممتا بنرجی نے ووٹروں کو کانگریس اور سی پی آئی (ایم) امیدواروں کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ ممتا نے انہیں بنگال میں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس مغربی بنگال میں بی جے پی کی دو آنکھیں ہیں۔اس لئے ان دونوں پارٹیوں سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوغیرمنقسم خاندان کو چھوا نہیں گیا ہے۔ کیوں؟ اگر آپ جانشینی اور وراثت کے لیے یکساں قانون چاہتے ہیں تو ہندوؤں کو اس سے باہرکیوں رکھا گیا ہے؟

یکساں سول کوڈ پورے ملک کے لیے ایک قانون کو یقینی بنائے گا، جو تمام مذہبی اور قبائلی برادریوں پر ان کے ذاتی معاملات جیسے جائیداد، شادی، وراثت اور گود لینے وغیرہ پر لاگو ہوگا۔

اس طرح کےبے بنیاد، غیر مستند اور فرضی سروے کرواکر یہ چینلز ملک کے ارباب حل و عقد اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش کررہے ہیں، حالانکہ اس سے بالآخر ان کی ہی ہوا خیزی ہوگی۔ بورڈ ملک کے ارباب حل و عقد اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس طرح کے بے بنیاد، غیر مستند اور گمراہ کن سروے سے ہرگز بھی متأثر نہ ہوں۔