Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Politics: بی ایم سی الیکشن کے درمیان مہاراشٹرکی سیاست میں نیا طوفان! دیویندر فڑنویس اجیت پوار سے ہوئے ناراض، این سی پی کوٹے کے ایک وزیر کا پھر ہوگا استعفیٰ؟ 

مانک راو کوکاٹے کی گرفتاری کے امکان کے درمیان اجیت پوار نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں کوکاٹے کے استعفیٰ اور اس کے بعد محکمہ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔

اجیت پوار کے کوٹے سے وزیر بنے مانک راو کوکاٹے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے سے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس ناراض ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیرکھیل مانک راوکوکاٹے کوسدنیکا گھوٹالہ معاملے میں سنائی گئی دوسال کی سزا کوناسک ضلع عدالت نے برقراررکھا ہے۔ ناسک ضلع عدالت نے اس سے متعلق 16 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد اب اگلے ہی دن پولیس کے ذریعہ مانک راوکوکاٹے کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کسی بھی وقت مانک راوکوکاٹے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔

گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست داخل کردی گئی ہے۔ عدالتی مجسٹریٹ کی عدالت میں انجلی دگھوٹھے نے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست پیش کی ہے۔ انجلی دگھوٹھے کی اس درخواست پرعدالت کیا فیصلہ لیتی ہے، اس پرسبھی کی نظریں مرکوزہوئی ہیں۔

مانک راو کوکاٹے کے محکمہ سے متعلق غوروخوض

اگرگرفتاری وارنٹ جاری ہوتا ہے تواس سے پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسے میں اب اجیت پوارکیا فیصلہ لیتے ہیں، اس پرسیاسی گلیاروں میں بحث تیزہوگئی ہے۔ اسی درمیان آج صبح اجیت پوارنے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ان کی رہائش گاہ پر’ورشا‘ پرملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیرمانک راو کوکاٹے کے استعفیٰ سے متعلق تبادلہ خیال کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ آج کی ملاقات میں اجیت پوارنے دیویندرفڑنویس کومانک راوکوکاٹے کے معاملے کی پوری جانکاری دی۔ اس کے بعد دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارسے کہا کہ مانک راو کوکاٹے کے استعفیٰ سے متعلق فیصلہ آپ کو ہی لینا چاہئے۔

 ہائی کورٹ کی روک پر ہی بچ سکتا ہے وزیرکا عہدہ

ساتھ ہی ذرائع سے خبرملی ہے کہ دیویندر فڑنویس نے راست طورپراجیت پوارسے یہ بھی پوچھا کہ مانک راوکوکاٹے کی وزارت کسی دی جانی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق، اگرہائی کورٹ اس فیصلے پرروک لگاتا ہے تبھی مانک راوکوکاٹے کے وزیرکا عہدہ بچ سکتا ہے۔ اگرایسا نہیں ہوتا تومانک راوکوکاٹے کا محکمہ کسے سونپا جائے، یہ بتانے کے لئے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ’ورشا‘ رہائش گاہ پرہوئی ملاقات کے دوران اجیت پوارسے سوال کیا۔ جانکاری کے لئے بتا دیں کہ اس سے پہلے اجیت پوارکوٹے سے وزیربنے دھننجے منڈے کوبھی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا مانک راوکوکاٹے کا استعفیٰ ہوگا یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read