Bharat Express DD Free Dish

Mahayuti Govt

دونوں گروپوں کے ایک ہونے کی بحث کے ساتھ سب سے بڑا سوال پارٹی کی قیادت سے متعلق ہے۔ اگراین سی پی کے دونوں گروپوں کا انضمام ہوتا ہے توپارٹی کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی؟ کیا شرد پواردوبارہ پارٹی کی مرکزی قیادت کا کردارادا کریں گے؟ کیا سنیترا پوارکوتنظیم میں موجودہ حیثیت حاصل رہے گی؟ ساتھ ہی پرفل پٹیل اورسپریا سولے کا کردارکیا ہوگا؟

مہایتی اتحاد نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا ہے اور باغیوں سے اپنی امیدواری واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوارکوکل این سی پی قانون سازپارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے سکتی ہیں۔

مہاراشٹر کے بلدیاتی اداروں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایت انتخابات میں مہایوتی کو حاصل ہونے والی بڑی اور فیصلہ کن کامیابی پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے اتحاد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مانک راو کوکاٹے کی گرفتاری کے امکان کے درمیان اجیت پوار نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں کوکاٹے کے استعفیٰ اور اس کے بعد محکمہ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔

ناگپورمیں اورنگ زیب کے مقبرہ کو ہٹائے جانے سے متعلق وشوہندوپریشد اور بجرنگ دل کے ذریعہ احتجاج کے بعد ہوئے تشدد پرشیوسینا (یوبی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس پربڑا حملہ بولا ہے۔