Bharat Express

Mohan Yadav Oath Ceremony: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ بنے موہن یادو، جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا نے لیا ڈپٹی سی ایم کا حلف

Madhya Pradesh Chief Minister Oath Ceremony: اجین جنوب سیٹ سے رکن اسمبلی موہن یادو کو بی جے پی نے وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے راجندر شکلا اور جگدیپ دیوڈا کو نائب وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

 اجین جنوب سے رکن اسمبلی موہن یادو نے بھوپال میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ اس دوران اسٹیج پر وزیراعظم نریندر مودی، گورنر منگو بھائی پٹیل سمیت کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔ موہن یادو تیسری باررکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ 1983 میں ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی طلبہ سیاست سے وابستہ رہے۔ موہن یادوآرایس ایس کے کئی اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔ انہیں آرایس ایس سے کافی قریب مانا جاتا ہے۔

#WATCH | BJP leader Mohan Yadav takes oath as the Chief Minister of Madhya Pradesh.

Prime Minister Narendra Modi and other senior NDA leaders attend the ceremony. pic.twitter.com/aXWZMPyXBH

— ANI (@ANI) December 13, 2023

جگدیش دیوڑا اور راجندر شکلا نے لیا حلف

وزیراعلیٰ موہن یادو کے بعد جگدیش دیوڑا اورراجندرشکلا نے کابینی وزرا کا حلف لیا ہے۔ بی جے پی نے راجندر شکلا اورجگدیش دیوڑا کونائب وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ جگدیش دیوڑا اورراجندر شکلا دونوں کو مدھیہ پردیش کی سیاست کا طویل تجربہ ہے۔ راجندرشکلا پانچویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جگدیش دیوڑا مسلسل چھٹی باراسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم مودی کے ساتھ بیٹھے موہن یادو

مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب کے لئے سبھی مہمان اسٹیج پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی کے ساتھ مدھیہ پردیش کے گورنرمنگو بھائی پٹیل بھی اسٹیج پرموجود تھے۔ انہیں کے ساتھ موہن یادو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسٹیج کی دوسری طرف باقی تمام بیٹھے تھے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ان مہمانوں کے ساتھ کونے کی ایک کرسی میں بیٹھے تھے۔

امت شاہ کا موہن یادو نے کیا استقبال، دوسرے نمبر پرکھڑے تھے شیوراج

وزیراعظم نریندر مودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادوکی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے بھوپال پہنچے ہیں۔ امت شاہ کے ساتھ بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا بھی بھوپال پہنچے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے استقبال کے لئے کئی سینئرلیڈران ایئرپورٹ پہنچے۔ ان میں سب سے پہلے استقبال موہن یادو نے کیا۔ ان کے بعد شیو راج سنگھ چوہان اورجیوتی رادتیہ سندھیا نے امت شاہ کو گلدستہ پیش کیا۔ استقبال کرنے والوں میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیرداخلہ نروتم مشرا بھی شامل تھے۔

موہن یادو کی حلف برداری تقریب سے پہلے گلے ملے شیوراج اور سندھیا

مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ موہن یادو کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے پہنچے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھوپال میں ملے۔ اس دوران دونوں نے ہاتھ ملایا اورگلے بھی ملے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران یہ دونوں ہی سینئرلیڈربی جے پی کے وزیراعلیٰ عہدے کی دوڑ میں شامل تھے۔

   -بھارت ایکسپریس