Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Birthday wishes to Union Minister G. Kishan Reddy: پی ایم مودی، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کو دی سالگرہ دکی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جی کشن ریڈی اپنی بے لوث محنت اور قومی ترقی کے تئیں عزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مرکزی وزیر، جی کشن ریڈی نے اصلاحات اور مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے کوئلہ اور کانکنی کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی کابینہ کے متعدد وزراء نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ لیڈروں نے جی کشن ریڈی کی عوامی خدمات، محنت اور ملک کی ترقی کے لیے ان کی وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جی کشن ریڈی اپنی بے لوث محنت اور قومی ترقی کے تئیں عزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مرکزی وزیر، جی کشن ریڈی نے اصلاحات اور مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے کوئلہ اور کانکنی کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی جی کشن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی، خوشحالی اور بہترین صحت کے لیے پرارتھناکی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والے سال ان کے لیے مزید کامیابیاں اور خوشیاں لے کر آئیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے توانائی سے بھرپور اور خود کفیل بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں جی کشن ریڈی کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر کوئلہ و کانکنی، جی کشن ریڈی ملک کے توانائی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ امت شاہ نے ان کی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر مواصلات و شہری ہوابازی جیوتیرادتیہ سندھیا نے بھی اپنے کابینہ ساتھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جی کشن ریڈی کی عوامی خدمت کے جذبے اور ملک کے لیے ان کی لگن قابل تعریف ہے۔ جیوتیرادتیہ سندھیا نے ان کی صحت مند اور طویل زندگی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھیں۔مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بھی جی کشن ریڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کانکنی شعبے میں تبدیلی اور اصلاحات لانے کے لیے جی کشن ریڈی کی غیر متزلزل وابستگی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پیوش گوئل نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جوش و خروش اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔جی کشن ریڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف وزارتوں میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا چکے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، جبکہ ان کے حامیوں نے مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read