Bharat Express DD Free Dish

Lucknow Fire Incident: لکھنؤ آتش زدگی معاملے میں دو رکنی ایس آئی ٹی تشکیل، سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں پیش آئے المناک آتش زدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے اپنے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کر دیے۔ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حادثے کی صورت حال اور راحت و بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ ایس آئی ٹی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری سیاحت، دھرمارتھ اور ثقافت محکمہ امرت ابھیجات اور لکھنؤ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پروین کمار کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کمیٹی کو سات دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری مصروفیات کیں منسوخ

حادثے کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے اپنے تمام سرکاری پروگرام منسوخ کر دیے۔ انہیں منگل کو ہاتھرس میں 548 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی 143 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا، جبکہ اس کے بعد آگرہ میں ترقیاتی کاموں اور امن و قانون کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی۔ تاہم آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے علی گڑھ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر فوری طور پر لکھنؤ روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سیدھے علی گنج میں جائے حادثہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ عمارت اور اس سے متصل عمارت کی چھت پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے حادثے کی مکمل معلومات حاصل کیں اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی بچوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کے لیے اسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سونیا نتیانند نے انہیں علاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read