Bharat Express DD Free Dish

Lucknow Fire

یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گیمنگ اور اینی میشن اسٹوڈیو قائم تھا۔  آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں طلبہ، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان اور اسٹوڈیو کے عملے کے ارکان شامل تھے۔

یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے شہر کے لیے ایک بڑا سانحہ بن گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوچنگ حاصل کر رہے تھے، مگر ایک لمحے میں یہ خواب ہمیشہ کے لیے بکھر گئے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نےحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

لکھنؤ کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی سانحہ پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجیئر  نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعلیمی و تجارتی اداروں میں حفاظتی انتظامات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے علی گنج علاقے کے پورانیا میں پیر کے روز ایک کوچنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ عمارت کے اندر پھنس گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے علی گنج تھانہ علاقے کے پرنیا علاقے میں پیر (22 جون) کو ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پرخوف وہراس پھیل گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دکان کے اوپر چلنے والے ایک کوچنگ سینٹر کے طلباء اور دیگر عمارت کے اندر پھنس گئے۔ ان میں سے 13 کی موت ہوگئی۔