Bharat Express DD Free Dish

Public Safety

چمپارن میں ندیوں کی بڑھتی ہوئی آبی سطح کے حوالے سے وزیر نند کشور رام نے کہا کہ پانی کی سطح بڑھی ہے، لیکن درمیان میں اس میں کمی بھی آئی تھی۔ حکومت پوری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے اور عوام کے لیے فی الحال کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے کے قریب جانے سے گریز کریں۔

بل کے حق میں 176 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے، ’’عوامی تحفظ اور انسداد سماج دشمن سرگرمیاں بل 2026‘‘ منظور کرانے کے بعد حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے منظم جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اس جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت اور بے رحم رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، جبکہ نشے کے شکار افراد کی بحالی اور مدد پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے لیے حکومت کا لائحۂ عمل واضح ہے اور اگلے سال اس کا جائزہ لے کر آئندہ مرحلے کی حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔

یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گیمنگ اور اینی میشن اسٹوڈیو قائم تھا۔  آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں طلبہ، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان اور اسٹوڈیو کے عملے کے ارکان شامل تھے۔

یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے شہر کے لیے ایک بڑا سانحہ بن گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کئی نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوچنگ حاصل کر رہے تھے، مگر ایک لمحے میں یہ خواب ہمیشہ کے لیے بکھر گئے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات شروع کر چکی ہے اور دارالحکومت میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی فائر سیفٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نےحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے چمبا ضلع کے مسروند-ہمل روڈ پر چھترونڈ کے قریب پیش آئے اس المناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔